• 18 اپریل, 2024

روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس بچوں کو پڑھنے کے لئے دیا کریں

روزنامہ الفضل کے پہلے صفحہ سے اقتباس بچوں کو پڑھنے کے لئے دیا کریں
(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس)

نیشنل مجلس عاملہ فِن لینڈ کی حضور انور ایدہ اللہ سے ورچوئل ملاقات مؤرخہ 12؍ نومبر 2021ء کے دوران ایک ممبر نے حضور سےسوال کیا کہ

حضور! لوگوں میں حضرت مسیح موعودؑ کی کتب پڑھنے کا شوق کیسے پیدا کیا جائے؟

حضور انور نے فرمایا:مختلف موضوعات پر چھوٹے چھوٹے اقتباس نکال کر ان کو ٹائپ کر کے پرنٹ نکال کےلوگوں میں دیں۔ وہ لوگ جن کو پڑھنے کا شوق ہی نہیں ان کے لیے ایک کتاب کو لگاتار پڑھنا مشکل ہے۔اگر انہیں اقتباسات دیں گے تو کچھ نہ کچھ اس subject پر توجہ پیدا ہو جائے گی۔انگلش یا اردو میں ٹائپ کر کے گھروں میں دیا کریں۔اس سے پھر اگر کتابیں نہیں تو کم۔ازکم اقتباسات ہی پڑھنا شروع کر دیں گے۔الفضل میں جو اقتباسا ت آتے ہیں۔ روزنامہ الفضل اور انٹرنیشنل الفضل کےشروع میں ہی پہلے صفحہ پر جو حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے اقتباسات آتے وہی نکال کے ان کو دے دیا کریں۔ اس سے کم از کم کچھ نہ کچھ تو ان لوگوں کو پتا لگ جائے گا۔ باقی آج کل پڑھنے کا رجحان ہی نہیں ہے۔ آج کل تو رجحان یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہی 30 سیکنڈ کے اندر اندر جو بات کان میں پڑ جائے وہ دیکھ لو یاسن لو۔

(الفضل آن لائن لندن 13؍ جنوری 2022ء)

پچھلا پڑھیں

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2023