• 6 مئی, 2021

آج کی دعا

’’اے اللہ !ہمارے دلوں میں محبت پیدا کردے۔ اور ہماری اصلاح کردے اور ہمیں سلامتی کی راہوں پر چلا اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا۔ اور ہمیں ظاہری اور باطنی فواحش سے بچا۔ اور ہمارے لئے ہمارے کانوں میں، ہماری آنکھوں میں، ہمارے دلوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولاد وں میں برکت رکھ دے۔ اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔ یقیناتو ہی توبہ قبول کرنے والا اور باربار رحم کرنے والاہے۔ اور ہمیں اپنی نعمتوں کاشکر کرنے والا اور ان کا ذکر خیر کرنے والا اور ان کو قبول کرنے والا بنا اور اے اللہ ہم پراپنی نعمتیں مکمل فرما‘‘۔

(سنن ابی داؤد کتاب الصلوٰ ۃ باب التشہد)

یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شیطان کے حملوں سے بچنے کی جامع دعا ہے۔

ہمارےپیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
جب دعائیں کررہے ہوں شیطان سے بچنے کے لئے جو کہ روز ہر احمدی کو ضرور کرنی چاہئیں تو آنحضرتﷺ کی اس دعا کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔ حدیث میں آتاہے، حضرت عبداللہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں کچھ دعائیہ کلمات سکھائے اور دعائیہ کلمات سکھانے میں آپ ؐ کا انداز وہ نہ ہوتا تھا جو تشہد سکھاتے وقت ہوتا تھا۔ وہ کلمات یہ ہیں کہ(مندرجہ بالا دعا)

(خطبات مسرور جلد۱ صفحہ۵۴۰)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2021