• 20 جون, 2021

جماعت احمدیہ مالٹا کی خدمت انسانیت

کروناوائرس کی وباء کی وجہ سے ہم جس مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ ضرورت کے اس وقت میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک ، خدمت انسانیت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔ خدمت ِ انسانیت جو کہ اسلام کا خاصہ ہے کے جذبہ کے تحت جماعت احمدیہ مالٹا کو ضرورتمند انسانیت کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ فالحمد للہ علیٰ ذلک۔

جماعت احمدیہ مسلمہ مالٹا نے ضرورت مند خاندانوں کے لئے مالٹا کمیونٹی چیسٹ فنڈ فاؤنڈیشن کو 10 ہزار ماسکس کا عطیہ پیش کیا۔ یہ عطیہ صدر مملکت مالٹا کے پیلس میں چیئرپرسن مکرمہ مارلین متسی صاحبہ کو پیش کیا گیا۔ مالٹا کمیونٹی چیسٹ فنڈ فاؤنڈیشن ، صدرمملکت مالٹا عزت مآب ڈاکٹر جارج ویلا صاحب کی زیرنگرانی فلاحی کاموں کا ادارہ ہے۔ اور صدر مملکت مالٹا اس کے سرابراہ ہیں۔

اسی طرح مہاجرین کے مراکز میں مقیم خاندانوں کے لئے سینیٹائزر اور پانچ ہزار ماسک بطور عطیہ پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن فار سوشل ویلفیئر سروسز کے سی ای اومکرم الفریڈ گرشتی صاحب کو سینیٹائزر اور پانچ ہزار ماسک بطور عطیہ پیش کئے گئے تاکہ ضرورت مند افراد میں یہ تقسیم کئے جاسکیں۔

ان مواقع پر ان اعلیٰ عہدیداران کو جماعت احمدیہ کا تعارف اور جماعت کی خدمت انسانیت کے بارہ میں تفصیل سے بتانے کا موقع ملا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک۔ اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں کو اپنے حضور قبول فرمائے اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ: لئیق احمد عاطف۔ مبلغ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2021