• 8 مئی, 2024

مدینہ میں عبادت

حرم کی تو زیارت کر، مدینہ میں عبادت کر
محبت مانگ لے آکر، نہ اپنی یوں سیاست کر
غلامان محمد ہیں مدینہ کی پنہ گہ میں
یہاں دشمن اگر آئے تو اس کی بھی حفاظت کر
درود اس پر، سلام اس پر، فدا دونوں جہاں اس پر
نبی مدفون ہے میرا یہاں، اس کی اعانت کر
عبادت کرنے والے پر تمسخر جو بھی کرتے ہیں
بنے ساتھی ہیں وہ شیطان کے، ان کی مذمت کر
یزیدی کام کرنے کو تری اپنی ریاست ہے
یہ بستی میرے آقا کی ہے، قائم اس کی حرمت کر

(ڈاکٹر داؤد طاہر۔ لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ