• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَآئِكَتَكَ وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللّٰهُ لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ

(سنن ابی داؤدكِتَابُ النَّوْمِ بَابُ مَا يَقُوْلُ إِذَآ أَصْبَحَ حدیث: 5069)

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اٹھانے والے اور دیگر فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اور محمد (ﷺ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی صبح کے وقت پڑھی جانے والی بخشش کی پیاری دعا ہے۔

حضرت انس بن مالک ؓروایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح یا شام کے وقت درج ذیل دعا پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اس کا چوتھائی حصہ آگ سے آزاد کر دے گا۔ اور جو شخص اسے دو بار پڑھے، اللہ اس کا آدھا حصہ آگ سے آزاد کر دے گا۔ اور جو شخص اسے تین بار پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کا تین چوتھائی آگ سے آزاد کر دے گا۔ اور جو شخص چار بار پڑھے، تو اللہ تعالیٰ اسے (کامل طور پر) آگ سے آزاد فر ما دے گا۔‘‘ (دعا کے کلمات مذکورہ بالا ہیں)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021