• 2 مئی, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

مکرم ظہیر احمد طاہر صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں:
ماشاءاللہ روزنامہ الفضل آن لائن کا ہر شمارہ پڑھ کر آپ سب کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اللہ تعالٰی تمام خدمت کرنے والوں اور اس کے لئے لکھنے والوں کو بہترین جزا سے نوازے اور ہمیشہ حامی و مددگار رہے۔ آمین

دعا کی عاجزانہ درخواست کے ساتھ۔ جزاک اللہ تعالیٰ احسن الجزاء

مکرم تنویر احمد ناصر صاحب قادیان سے تحریر فرماتے ہیں:
ماشاءاللہ اب تو اخبار الفضل کا انتظار رہنے لگا ہے ، خصوصا خطبے والے شمارے کا، کیونکہ آج کل صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اوصاف پر مشتمل خطبے آرہے ہیں ۔اس بیچ بعض مرحومین کا بھی ذکر مل جاتا ہے جو ازدیادِ ایمان کا باعث ہوتا ہے ۔ اسی طرح بہت علمی مضامین اور معیاری نظمیں اخبار کی زینت کو چار چاند لگا رہی ہیں ۔ اداریہ بھی ماشاء اللہ بہت باموقع اور علوم سے بھر پور ہوتا ہے ۔ اس قدر معیاری اور علم و معرفت سے مالا مال اخبار شائع کرنے پر خاکسار کی طرف سے بہت مبارک باد اور شکریہ قبول فرمائیں ۔جزاکم اللہ

سلسلہ کے معروف شاعر مکرم عبدالکریم قدسی صاحب تحریر فرماتے ہیں:

عزیزہ فوزیہ منصور بہو محترمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ کا مضمون پڑھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔

؎اہلِ دل۔ اہلِ قلم ہیں مائیکہ سسرال بھی
علم سے ماضی بھی روشن اور درخشاں حال بھی
کیوں نہ پھر تحریر میں ہو تی ادب کی چاشنی
جب ادب کی گود میں گزرے ہوں ماہ و سال بھی

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021