احرام کی دعا تلبیہ
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت ﷺ کو احرام باندھ کر اِن الفاظ میں تلبیہ کرتے ہوئے سُنا۔
لَبَّیکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیکَ لَبَّیکَ لَا شَرِیکَ لَکَ لَبَّیکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعمَۃَ لَکَ وَالمُلکَ لاَشَرِیکَ لَکَ
(بخاری کتاب الحج باب التلبیۃ)
ترجمہ:۔ حاضر ہوں۔ اے اللہ! میں حاضر ہوں، حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ تمام تعریف اور سب فضل اور انعام تیرے ہی ہیں۔اور بادشاہت بھی تیری ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق صفحہ89-90 ایڈیشن2014ء)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)