• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا

(سورۃنوح: آیت29)

ترجمہ: ’’اے میرے ربّ! مجھے اور میرے و الدین کو بخش دے اور اسے بھی جو بحیثیت مؤمن میرے گھر میں داخل ہوا۔ اور سب مؤمن مردوں اور سب مؤمن عورتوں کو بھی۔ اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھانا۔‘‘

یہ حضرت نوحؑ کی مؤمنوں کے حق میں بخشش کی اور دشمنوں کے خلاف تباہی کی دعا ہے۔

قومِ نوح نے اپنے نبی کا انکار کیا اور خدا کی طرف سے عذاب کی خبر پا کر جب حضرت نوحؑ نے ان کو خبردار کیا تو وہ ہنسی اور تمسخر کرتے رہے۔اللہ نے سوائے چند سعید روحوں کے اس ساری سرکش قوم کو سیلاب سے تباہ کردیا۔اور نیک لوگوں کو اس کشتی نوح کے ذریعہ سے خدا نے نجات دی جو حضرت نوحؑ نے خدائی اذن سے تیار فرمائی تھی۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2020