انداز کلام
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس شعر کے اچھے یا بُرے ہونے کا ذکر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا:
شعر ایک انداز کلام ہے جو اشعار عمدہ اور پاکیزہ مضامین پر مشتمل ہیں وہ اچھے ہیں اور جو گھٹیا اور فحش مطالب کے حامل ہیں وہ بُرے اور مخرب اخلاق ہیں۔
(مشکوٰۃ، باب البیان والشعر)
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)