• 26 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب ۔ سسکاٹون،کینیڈاسے تحریر کرتی ہیں :
میری ساری فیملی روز نامہ الفضل کی باقاعدہ قاری ہے۔ روز نامہ الفضل کا پہلاصفحہ توہم سب افراد خانہ ملکر پڑھتے ہیں ۔ وہ اس طرح سے کہ ایک بچہ ارشادِ باری تعالی مع ترجمہ پڑھتا ہےتو دوسرا حدیث نبوی ﷺ ،تیسرے بچے کے حصے میں حضرت مسیح موعود علیہ السَّلام کے ارشادات عالیہ ملفوظات یا روحانی خزائن میں سے جو روز نامہ الفضل میں ’’حضرت سلطان القلم کے رشحات قلم‘‘ کے عنوان سے چھپتے ہیں اور چوتھا بچہ ’’دربارِ خلافت‘‘ والا حصہ پڑھتا ہے۔ بعدازاں خاکسار یا میرے میاں ’’فرمانِ خلیفہ وقت‘‘ پڑھتے ہیں۔ الحمد للہ! یوں روزنہ فیملی کلاس بھی ہو جاتی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور روز نامہ الفضل کی برکت سے ہمارے گھر میں تقریباً چار دروس ایک ہی وقت میں ہو جاتے ہیں۔ میرے چاروں بچے جو یہیں کی پیدائش و پرورش شدہ ہیں (اردو پڑھنا جانتے ہیں) کہتے ہیں کہ روزنامہ الفضل آن لائن کی ہمارے گھروں میں آمد کی برکت سے ہر روز ہم قرآنِ کریم کی ایک آیت ا ور ایک حدیث یاد کر لیتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسی احادیث مبارکہ الفضل کی ز ینت بنتی ہیں جو پہلی دفعہ الفضل کی وساطت سے پڑھنے کو ملتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ خلافت خامسہ کے مبارک و بابرکت دورِ خلافت اور آپ کی ادارت میں الفضل کو بے شمار ترقیات، کا میابیاں اور کامرانیاں عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین یا ربّ العالمین۔

• مکرمہ صادقہ منورہ۔ کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں :
روز نامہ الفضل آن لائن 15ستمبر 2021ء کےشمارے میں ظہیر احمد طاہر صاحب جرمنی کا مضمون ’’گفتگو کا سلیقہ‘‘ بہت پسند آیا۔ خاص طور پر ایسے وقت میں اس طرح کے مضمون کا لکھنا کہ معاشرے میں وسعت حوصلہ کا فقدان، معمولی معمولی باتوں پر آپس میں ناچاقیوں کا پیدا ہونااور دورانِ گفتگو چھوٹے بڑے کا لحاظ نہ رکھنا عام سی بات سمجھی جاتی ہے۔اس طرح کے ماحول میں واقعی زبان کے زخم تلوار کے زخموں سے زیادہ بڑا گھاؤ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے سب قلمکاروں کے جنبشِ قلم میں مزید نکھار پیدا کرے آپ اور آپ کی بے لوث خدمت کرنے والی ٹیم کو اتنا معلوماتی اخبار نکالنے پر بہت بہت مبارک ہو۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔

• مکرمہ مدیحہ مصور کاہلوں ۔کینیڈاسے تحریر کرتی ہیں :
آپ کا اداریہ ’’عشق و مشک را نتواں نہفتن‘‘ بہت اچھا لگا۔ ہمارے اندر سے بھی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین اعمال کی خوشبوئیں پھونٹیں اور اللہ تعالی ہم سب کو نیک اعمال سے اپنے ماحول کو معطر کر نے کی توفیق دے۔ آمین

٭٭٭

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ