• 24 اپریل, 2024

؏ عیسیٰ مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا

حَتّٰی تَضَعَ الۡحَرۡبُ اَوۡزَارَہَا

(محمد: 5)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’تیرہ سو برس ہوئے کہ مسیح موعود کی شان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے کلمہ یَضَعُ الْحَرْب جاری ہوچکا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود جب آئے گا تو لڑائیوں کا خاتمہ کر دے گا اور اسی کی طرف اشارہ اس قرآنی آیت کا ہے

حَتّٰی تَضَعَ الۡحَرۡبُ اَوۡزَارَہَا

یعنی اس وقت تک لڑائی کرو جب تک کہ مسیح کا وقت آجائے یہی تَضَعَ الۡحَرۡبُ اَوۡزَارَہَا ہے دیکھو بخاری موجود ہے جو قرآن شریف کے بعد اَصَحُّ الْکُتُبِ مانی گئی ہے اس کو غور سے پڑھو‘‘

(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد17 صفحہ8)

؎کیوں بھولتے ہو تم یَضَعُ الْحَرْب کی خبر
کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر
فرما چکا ہے سید کونین مصطفےٰ
عیسیٰ مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا

ایک نکتہ معرفت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو جنگیں ہوئیں ان کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک نکتہ معرفت یہ بھی ہے جیسا کہ آپ نے فرمایا:
’’جنگ صرف جرائم پیشہ لوگوں کے لئے تھا کہ مسلمانوں کو قتل کرتے تھے یا امن عامہ میں خلل ڈالتے تھے اور چوری ڈاکہ میں مشغول رہتے تھے

’’اور یہ جنگ بحیثیت بادشاہ ہونے کے تھا نہ بحیثیت رسالت‘‘

جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ قَاتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ وَ لَا تَعۡتَدُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ الجزو 2 سورۃ البقرہ (ترجمہ) تم خدا کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں یعنی دوسروں سے کچھ غرض نہ رکھو اور زیادتی مت کرو خدا زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا‘‘

(تفسیرحضرت مسیح موعودؑ جلددوم صفحہ295)

(ابن ایف آربسمل)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ