أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
(صحیح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ حدیث نمبر6878)
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ کے مکمل ترین کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔
یہ پیارے رسول حضرت محمد صلى الله علیہ وسلم کی الله تعالی کی پناہ میں آنے اور مکان میں رہائش کے وقت برکت کے حصول کی افضل دعا ہے۔
حضرت خولہ بنت حکیم سلمیہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی مکان میں رہائش اختیار کرتے یا کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے وقت یہ (مندرجہ بالا) دعا مانگے تو اس شخص کو یہاں کی رہائش ترک کرنے یا اس جگہ سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
(صحیح مسلم كِتَابُ الذِّكْرِ حدیث نمبر6878)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)