• 9 جولائی, 2025

بدنظری ایک زہریلا تیرہے

اَلنَّظْرَةُ سَہْمٌ مَّسْمُوْمٌ مِّنْ سِہَامِ إبْلِیْسَ مَنْ تَرَکَہَا مِنْ مَخَافَتِیْ أَبْدَلْتُہٗ إِیْمَانًا یَجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ

(المنذری،عبدالعظیم،الترغیب والترھیب،بیروت ،دارالکتب العلمیہ،1417ھ، جلد3،صفحہ153)

’’بدنظری شیطان کے زہر آلود تیروں میں سے ایک زہریلا تیرہے، جو شخص اس کو میرے خوف کی وجہ سے چھوڑ دے، میں اس کو ایک ایسی ایمانی قوت دوں گا، جس کی شیرینی وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘

تمہاری نگاہیں اچانک پڑنے والی نظر کی پیروی نہ کریں

عَنْ اَبِیْ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَلِیٍّ یَاعَلیُّ لَا تُتْبَعِ النَّظْرَۃُ النَّظْرَۃَ فَاِنَّ لَکَ الْاُوْلیٰ وَلَیْسَتْ لَکَ الْاٰخِرَۃُ۔

(سنن ابو داؤد کتاب النکاح باب مَا یُؤْمَرُ بِہٖ مِنْ غَضِّ الْبَصَر حدیث نمبر382)

ترجمہ : ’’حضرت ابو بریدۃ ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت علی ؓ کو فرمایا کہ ایک نظر کے بعد دوسری نظرنہ ڈالو کیونکہ (اچانک پڑنے والی) پہلی نظر تو معاف ہے۔ لیکن اس کے بعد دوسری نظر معاف نہیں۔‘‘

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2021