• 24 اپریل, 2024

افطار پروگرام Kumanovo

جماعت احمدیہ شمالی مقدونیہ نے مؤرخہ 17اپریل 2022 کو Kumanovo شہر میں افطار کی مناسبت سے ایک تبلیغی پروگرام کا انعقاد ایک ہال میں کیا۔ بعض مقامی احمدیوں نے اپنے عزیزوں اور دوستوں کو اس پروگرام کےلئے مدعو کیا۔65غیر احمدی مسلمانوں سمیت 87 افراد اس پروگرام میں شامل ہوئے۔افطاری کے بعد احمدی احباب نے نمازِ مغرب باجماعت ادا کی جس کا وہاں اہتمام تھا۔ کھانے کے بعد مبلغ سلسلہ مقدونیہ نے تقریر کی۔ رمضان کی برکات کے ذکر کے بعدانہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کے فرمودات کے حوالے سےجماعت کا تعارف کروایا کہ اسلام کے تین زمانے ہیں پہلا آنحضرتﷺ اور صحابہؓ کا زمانہ، اس کے بعد فیجِ اعوج تاریکی کا زمانہ اور تیسرا مسیح موعودؑ کا زمانہ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے قرآنِ کریم اور احادیث کی مدد سے مسیحِ موعودؑ کی آمد کے ذریعہ حفاظتِ اسلام کا ذکر کیا۔ نیز بتایا کہ تمام مسلمانوں میں احمدیت کو یہ امتیاز حاصل ہےکہ جماعت احمدیہ تمام دنیا میں حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر متحد ہےجب کہ دیگر مسلمان انتشار کا شکار ہیں۔ دعا کے ساتھ یہ پروگرام ختم ہوا۔ اس موقع پر جماعت نے کتب کا ایک سٹال بھی لگایاتھا۔ مہمانوں نے مختلف عناوین کے ماتحت 215 کتب حاصل کیں۔ اس موقع پر ایک مقامی TV کے صحافی بھی موجود تھےجنہوں نے تمام پروگرام ریکارڈ کیا۔ مبلغ سلسلہ کا انٹرویو بھی کیا اور اگلے دن رات کی خبروں میں تین منٹ کی خبر اس پروگرام کے بارے میں نشر کی۔ الحمدللہ غیروں نے اس پروگرام کا اچھا اثر لیا۔ کئی افراد نے Youtube پر بھی پروگرام دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری حقیر کوششوں میں برکت نازل فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: وسیم احمد سروعہ۔ مبلغ سلسلہ شمالی مقدونیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ