• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِّنَ السَّمَآءِ

(تذکرہ صفحہ:71)

ترجمہ: اے میرے خدا!آسمان سے رحم اور مغفرت کر ۔

رَبِّ اِنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ

(تذکرہ صفحہ:71)

ترجمہ:اے میرے خدا! میں مغلوب ہوں میری طرف سے مقابلہ کر۔

اِیْلِیْ اِیْلِیْ لِمَا سَبَقْتَنِیْ۔ (Aaily Aaily Lema Sabaqtani)

(تذکرہ صفحہ:71)

ترجمہ: اے میرے خدا اے میرے خدا !تونے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی خدا تعالیٰ کے حضور رحم اور مدد و نصرت کی الہامی دعائیں ہیں۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر تمام مسلم امہ کی ہدایت اور ان کی مشکلات دور ہونے نیز تمام احمدیوں کی مشکلات دور ہونے کے لئے دعاؤں کی تحریک فرما رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اپنی حفاظتِ خاص میں رکھے اور لمبی صحت وسلامتی والی بے انتہاءفضلوں ،برکتوں والی عمر سے نوازے۔پوری انسانیت اور جماعت کے حق میں آپ کی ساری دعائیں قبول فرمائے۔ آمین

آپ فرماتے ہیں:
’’دعاؤں کا پھر آج میں کہنا چاہتا ہوں پاکستان کے احمدیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں مظلوم احمدیوں کو جہاں کہیں بھی ہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ مظلوم مسلمانوں کو جہاں بھی ہیں فلسطین کے یا کہیں بھی ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ تعالیٰ سب کی مشکلات کو دور فرمائے اور آسانیاں پیدا فرمائے اور ان سب کو توفیق دے جو احمدی ہیں وہ حقیقی رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں اور حقیقی احمدی بنیں۔ اور وہ مسلمان جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابھی تک پہچان نہیں رہے اللہ تعالیٰ انہیں پہچاننے اور بیعت میں آنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام دنیا میں ہم جلد از جلد اسلام کا جھنڈا اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھیں اور تمام دنیا میں ہم توحید کو قائم ہوتا ہوا دیکھیں۔‘‘ (آمین)

(خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 2021ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2021