• 22 ستمبر, 2025

آج کی دعا

قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِاَخِیۡ وَ اَدۡخِلۡنَا فِیۡ رَحۡمَتِکَ ۫ۖ وَ اَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿152﴾

(سورۃ الاعراف:152)

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو بھی اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

یہ حضرت موسیٰ ؑ کی اپنے بھائی حضرت ہارونؑ اور اپنے لئے رحم اور بخشش کی دعا ہے۔

جب اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کو مبعوث فرمایا تو آپؑ نے خدا سے یوں درخواست اور دعا کی:

رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ ﴿ۙ62﴾وَ یَسِّرۡ لِیۡۤ اَمۡرِیۡ ﴿ۙ72﴾وَ احۡلُلۡ عُقۡدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡ ﴿ۙ82﴾یَفۡقَہُوۡا قَوۡلِیۡ ﴿۪92﴾وَ اجۡعَلۡ لِّیۡ وَزِیۡرًا مِّنۡ اَہۡلِیۡ ﴿ۙ03﴾ہٰرُوۡنَ اَخِی ﴿ۙ13﴾اشۡدُدۡ بِہٖۤ اَزۡرِیۡ ﴿ۙ23﴾وَ اَشۡرِکۡہُ فِیۡۤ اَمۡرِیۡ ﴿ۙ۳۳﴾

(سورۃ طٰہ:26تا33)

ترجمہ: اے میرے ربّ! میرا سینہ میرے لئے کشادہ کر دے۔ اور میرا معاملہ مجھ پر آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔ اور میرے لئے میرے اہل میں سے میرا نائب بنا دے۔ہارون میرے بھائی کو۔ اس کے ذریعے میری پُشت مضبوط کر۔ اور اسے میرے کام میں شریک کر دے۔

اللہ تعالیٰ نے آپؑ کی دعا کو قبول فرمایا اور حضرت ہارونؑ کو آپ کا مددگار بنایا۔ جب 40 دن کا چلہ کاٹنے کے لیے آپؑ کوہِ طور پر گئے تو آپکے بعد قوم نے حضرت ہارونؑ کی بات نہ مانی اور سونے کا ایک جانور (بچھڑا) بنا کر اسکی پوجا شروع کردی۔ حضرت موسیٰؑ جب واپس آئے تو آپؑ نے انکے شرک کے حالات دیکھ کر سخت غصہ کیا ۔اپنے بھائی ہارون سے سختی سے بات کی۔ جب انہوں نے بتایا کہ قوم نے میری بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔تب آپؑ نے اپنے اور اپنے بھائی حضرت ہارونؑ کے لئے مندرجہ بالا دعا کی۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2021