• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَّاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا۔

(سورۃ النساء: آیت 76)

ترجمہ:
’’اے ہمارے ربّ! تو ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی سرپرست بنا دے۔اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی مددگار مقرر فرما۔‘‘

یہ قرآنِ کریم کی ظالم قوم سے نجات پانے کی دعا ہے۔

اس میں خدا کے نیک بندوں کی دعا کا ذکر ہے جو ایک بستی (مکہ) والوں کے ظلم سے تنگ تھے اور خدا کے حضور عاجزانہ دعاؤں میں مشغول تھے کہ انہیں ان ظالموں کے ظلم سے نجات ملے۔ اس کے آثار جنگِ بدرکے بعد نظر آنے شروع ہوگئے تھے اور مکمل طور پر ظالموں کے ظلم سے نجات خدا تعالیٰ نے فتح مکہ کے موقع پر عطاء فرمائی۔

مشکلات سے نجات اور مددِ باری تعالیٰ کے حصول کےلئے یہ بہت مجرّب دعا ہے۔

(مرسلہ:قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2020