• 8 مئی, 2024

رپورٹ کتب میلہ ہنڈوراس

جماعت احمدیہ ہنڈوراس کو پہلی دفعہ ہنڈوراس کے دوسرے بڑے شہر San Pedro Sula میں ہونے والے تین روزہ کتب میلہ) موٴرخہ14؍ تا 16؍اکتوبر 2022ء (میں شمولیت کی توفیق ملی۔ہنڈوراس میں کتب میلوں کی طرف رجحان نہیں ہے۔ یہ San Pedro Sula میں دوسرا کتب میلہ تھا۔ اس کتب میلہ کو درج ذیل 3 ؍categories میں تقسیم کیا گیا تھا۔

  1. مصنفین
  2. اداریہ
  3. بک سٹالز

ہنڈوراس کے مشہور مصنفین کی موجودگی کی وجہ سےپڑھے لکھے لوگوں کی زیادہ تعداد اس کتب میلہ میں شامل ہوئی۔جماعت احمدیہ ہنڈوراس کو مصنف کی کیٹیگری میں Review of Religions کے تحت اسٹال لگانے کی توفیق ملی اور درج ذیل جماعتی کتب کی نمائش کا موقعہ ملا۔

  1. قرآن کریم
  2. منتخب آیات قرآن کریم
  3. اسلامی اصول کی فلاسفی
  4. مسیح ہندوستان میں
  5. The world crisis and pathway to peace
  6. لائف آف محمد
  7. Review of Religions کے مختلف شمارے

اس کتب میلہ کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

  • San Pedro Sula کے Mayorصاحب کتب میلہ کے افتتاح کے لئے تشریف لائے اور مکرم موصوف نے جماعت کے اسٹال کا وزٹ بھی کیا۔ جماعتی تعارف کے ساتھ ساتھ انہیں Pathway to Peaceکتاب بطور تحفہ پیش کی۔ ان سے جلد دوبارہ میٹنگ کی درخواست کی جائے گی۔ ان شا٫ اللّٰہ!
  • اس کتب میلہ کوتینوں دن ہزار وں پڑھے لکھے لوگوں نے وزٹ کیا۔
  • تمام لوگوں نے پہلی دفعہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے بارہ میں سنا اور پہلی دفعہ قرآن کریم کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر دیکھا۔انہیں جماعت اور جماعتی کتب کے تعارف کی توفیق ملی۔
  • بعض مقامی احباب نے بعد میں ملنے اور جماعت کا مزید تعارف حاصل کرنے کا وعدہ کیا۔
  • اس کتب میلہ کے organizers اور خاص طور پر مکرّم Giovanni Rodriguez صاحب کے ساتھ اچھا تعلق بن گیا ہے۔ مکرّم موصوف نے ہنڈوراس کے مختلف شہروں میں ہونے والے دیگرکتب میلوں کے بارہ میں بھی معلومات دی ہیں اور ساتھ ہی ان میں شمولیت کے لئے مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
  • اس کتب میلہ کے دوران ایک ڈاکٹر صاحب بھی تشریف لائےتھے۔ کل موٴرخہ 21؍ اکتوبر کو مکرم ظاہر احمد صاحب نے دوبارہ ان سے تفصیلی میٹنگ کی ہے اورکل انہوں نے بھی قرآن کریم خریدا ہے۔
  • اس کتب میلہ کے دوران مقامی احباب نےمزید معلومات کے لئے دوبارہ ملنےاور سکول میں اسلام کے بارہ میں لیکچرز کا وعدہ بھی کیا ہے۔

درج ذیل کتب فروخت کی گئیں:
• قرآن کریم ۔ دوعدد
• منتخب آیات قرآن کریم۔ تین عدد
• اسلامی اصول کی فلاسفی ۔ ایک عدد
• مسیح ہندوستان میں۔ پانچ عدد
• لائف آف محمد ۔ ایک عدد
• Review of Religions ۔ ایک عدد

(ظفر اقبال جاوید۔ صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ہنڈوراس)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین اکتوبر 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ