اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْٓ أَحْيَانَا بَعْدَ مَآ أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُوْرُ
(صحیح بخاری، كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ وَضْعِ الْيَدِ الْيُمْنٰى تَحْتَ الْخَدِّ الْأَيْمَنِ حدیث: 6314)
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں زندہ کیا اس کے بعد کہ ہمیں موت (مراد نیند ہے) دے دی تھی اور اسی کی طرفہی لوٹ کر جانا ہے۔
اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوْتُ وَإِلَيْكَ النُّشُوْرُ
(سنن ابوداؤد، كِتَابُ النَّوْمِ بَابُ مَا يَقُوْلُ إِذَآ أَصْبَحَ حدیث: 5068)
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ، جب صبح ہوتی تو یہ دعا پڑھتے تھے ’’اے اللہ ! ہم نے تیرے (فضل کے) ساتھ صبح کی اور تیرے (فضل کے) ساتھ شام کرتے ہیں ۔ تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
یہ ہمارے سید ومولیٰ ،خاتم الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی نیند سے بیداری کی دعائیں ہیں۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)