• 27 اپریل, 2024

سالانہ نیشنل اجتماع مجلس انصار اللہ سری لنکا

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال مجلس انصار اللہ سری لنکا کو اپنا سالانہ اجتماع 6-7؍نومبر 2022ء کو Pasyala میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ۔ امسال مرکزی موضوع ’تبلیغ‘‘ تھا۔

کووِڈ کے وباء کے بعد یہ سری لنکا جماعت میں ایک ذیلی تنظیم کی طرف سے منعقد کیا جانے والا پہلا اجتماع ہے۔

پہلے دن شام کو انصار کو اپنے کھیلوں کے پروگرام منعقد کرنے کا موقع ملا۔ گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشیں ہوئیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے جس دن انصار نے اپنے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے، موسم صاف تھا اور میدان بھی اچھی حالت میں تھے۔ کھیلوں کے طور پر گیند کو وکٹ پر نشانہ بنانا، پٹ شاٹ، کیٹپلٹ، باسکٹ بال شوٹنگ اور گول شوٹنگ منعقد ہوا۔ غروب آفتاب کے بعد انصار نے بیڈمنٹن اور والی بال کھیلی حالانکہ اردگرد تھوڑا سا اندھیرا تھا۔ مگر پھر بھی انصار یہ گیمز کھیل کر بہت لطف اندوز ہوئے۔

اگلے دن کا پروگرام کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے ہوا۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ریفریشمنٹس دی گئی۔ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد صبح نو بجے صبح کا اجلاس شروع ہوا۔ انصار کا عہد بھی دہرایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر نیشنل صدر مکرم ایس نظام خان صاحب کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے سری لنکا کی جماعت کی تاریخ کے بارے میں بتایا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اس کی موجودہ حالت میں نوازا ہے۔ صدر انصار اللہ مکرم I.A. مشہود احمد صاحب نے اپنی تقریر میں یہ بتایا کہ وباء کے بعد ہم نے مجلس انصار اللہ سری لنکا کا سالانہ اجتماع یہاں Pasyala مسجد الباسط میں منعقد کیا ہے۔ ہمیں اپنا اجتماع اِس بابرکت جگہ پر منعقد کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے جو Kandy کی مرکزی سڑک پر واقع ہے۔ یہ زمین ہمارے پیارے حضور خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ علیہ کی رہنمائی میں خریدی گئی۔ گزشتہ روز کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا آج ہم اپنے دوسرے پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں۔انصار ہونے کے بعد ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ ہم کمزور ہو گئے ہیں اور ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہمیں تبلیغ اور جماعت کی خدمات بجالانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

اس کے بعد تعلیمی مقابلہ جات ہوئے جیسا کہ تلاوتِ قرآنِ کریم اور نظم۔ کوئز کا مقابلہ بہت دلچسپ رہا۔ ڈاکٹر فیاض احمد صاحب کی طرف سے ایک ہومیوپیتھک Documentary دکھائی گئی۔ جس میں اُنہوں نے صحت مند زندگی گزارنے کے حوالہ پر بات کی۔

ظہر اور عصر کی نماز کے بعد دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ دوپہر کا کھانا چند خدام کی مدد سے تیار کیا گیا جو کہ تمام حاضرین نے لطف اٹھایا۔

آخری سیشن کے دوران مشنری انچارج مکرم اے بی مشتاق احمد صاحب نے تقریر کی جس میں انہوں نے بعض تاریخی واقعات بیان کیے جس سے حاضرین کا ایمان بھی تازہ ہوگیا۔ اس کے بعد انعامات تقسیم کی گئی۔ آخر میں دعا کے ساتھ مغرب اور عشاء کی باجماعت کی ادائیگی کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ مربی سلسلہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی