• 10 اکتوبر, 2024

مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، علاقہ ’’طاہر‘‘

امن فورم
مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، علاقہ ’’طاہر‘‘

اللہ کے فضل و احسان سے مجلس انصاراللہ وانڈزورتھ کو 15؍اکتوبر 2022ء کو شام 8 بجے سینٹ اینز، چرچ ہال میں ’’امن فورم‘‘ کی میزبانی کی توفیق ملی۔سب سے پہلےاس پروگرام کی کامیابی کے لئے خاص دعا کی درخواست کےلئے حضورِ انورایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں خط لکھا گیا اور انصاراللہ کے ممبران سے بھی اس پروگرام کی کامیابی کے لئے خطوط لکھنے کی درخواست کی۔

اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مجلس عاملہ کا اجلاس مدعو کیا گیاجس میں منصوبہ بندی کے لئے دو گروپ تشکیل دئےگئے اور ہر گروپ کو ان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ذمہ داریوں کی لسٹ میں گھروں کے دورہ جات، ضیافت کا انتظام، کارڈ چھاپنا اور تبلیغی اسٹال کے لیے بیت الفتوح سے چیزوں کی ترسیل کا بندوبست کرنا شامل تھا۔

تیاری کے پہلے مرحلے میں وانڈزورتھ کے کونسلرز کی فہرست تیار کی گئی اور 56 کو نسلر زکو ای میل کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا گیا۔ جن میں سے 3 کونسلرز نے جواب دیا کہ وہ حاضر ہوں گے اور 15 کونسلرز نے نہ آ سکنے کا عذر کیا۔ اس کے علاوہ، انصار ممبران کو تقریب کے لیے پڑوسیوں، دوستوں اور غیر احمدی رابطوں میں تقسیم کرنے کے لیے دعوت نامےدیے گئے۔تقریب کے انعقاد سے 15 دن پہلے 3 گھنٹے کے لیے ہال بھی بک کروایا۔

پروگرام کے مطابق 2 انصار کھانے کی تیاری کے لیے سہ پہر 3 بجے ہی حاضر ہو گئے اور کچھ انصار احباب تقریب کے سیٹ اپ کے لیے شام 7 بجے ہال میں آئے۔ مہمانانِ کرام کےلئےکرسیاں ،میزیں لگائی گئیں، تبلیغی سٹال کی ترتیب مکمل کی گئی، تقریب کے لیے ایک بینر لگایا گیا، اس حوالے سے 12 مختلف پوسٹرز بھی لگائے گئے۔ مزید برآں،مسجدفضل سےتشریف لانے والےمہمانوں کے لیے خصوصی کرسیوں کا انتظام کیا گیا۔ ایک انصار ممبرکو ڈیوٹی بھی سونپی گئی کہ وہ اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز لے کر مرکز کو بھجوائیں۔

یہ تقریب پروگرام کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوئی۔ پروگرام کا آغاز چیئرپرسن محترم ضیاء الرحمن صاحب (نائب صدر انصار اللہ یوکے) نے کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترم نصیر الحق صاحب کے حصہ میں آئی۔

قرآنِ کریم کا انگریزی ترجمہ محترم خالد محفوظ نے کیا۔

استقبالیہ خطاب محترم احمد خالد صاحب نے پیش کیا۔

جماعتِ احمدیہ کا تعارف محترم خالد صفیر صاحب نے پیش کیا۔

معزز مہمانوں میں سے کونسلر، سارہ ڈیوس اور سارہ لنٹن نے بھی تقریر کی اور دعوت کے لیے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

’’عالمی بحران اور امن کا راستہ‘‘ کے موضوع پر محترم مربی سلسلہ رضا احمد صاحب نے تقریر کی۔

مہمان مکرم ڈسٹ صاحب نےبھی امن کے بارے میں کچھ الفاظ کہےاور مدعو کئے جانے پر شکریہ بھی ادا کیا اور اس کے بعد ان کا انٹرویو بھی کیا گیا۔

ایک اور مسیحی خاتون کا کہنا تھا کہ ان سے کہا جا رہا تھا کہ وہ کسی مسلم تقریب میں نہ جائیں، انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ آئیں اور اب وہ دوسروں کو بتائیں گی کہ یہ واقعہ حیرت انگیز تھا اور انہوں یہ بھی کہا کہ وہ یہ بھی کہنا چاہتی ہیں کہ میڈیا میں مسلم کمیونٹی بارے غلط باتیں کی جاتی ہیں۔

پروگرام کے آخر میں سوال جواب کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

چیئرپرسن محترم ضیاء الرحمان صاحب نےاختتامی الفاظ کہے اور تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانانِ کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیاگیا

آخر میں کھانا پیش کیا گیا اور آئس کریم سے تواضع کی گئی۔اس تقریب کی کل حاضری 40 تھی جس میں 17 مہمان تھے جن میں دو وانڈز ورتھ کے کونسلر بھی شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں مزید کامیاب پروگرام منعقد کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: زعیم انصار اللہ۔ وانڈزورتھ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی