• 26 اپریل, 2024

جلسہ سیرۃ النبیؐ جماعت احمدیہ جزائر فجی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہ مؤرخہ 7؍اکتوبر 2022ء کو مسجد محمود جماعت احمدیہ مارو میں مجلس انصاراللہ فجی کے زیر انتظام جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔

تیاری

جلسہ سے پہلے ریجن کی تمام جماعتوں اور مہمانوں کو تحریر ی اور زبانی دعوت نامے بجھوائے گئے۔ اسی طر ح وقار عمل کے ذریعہ مسجد محمود مارو کی تزین و آرائش کی گئی۔ خوبصورت جھنڈیوں اور بینرز نے مسجد اور جلسہ گاہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔

پروگرام جلسہ سیرۃ النبیؐ

جلسہ کا باقاعدہ آغاز زیر صدارت مکرم محمود احمد صاحب امیر و مشنری انچارج جزائر فجی قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے ارود اور انگلش ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ میں تین نظموں کے علاوہ کل پانچ تقاریر ہوئیں۔ مقررین نے حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت کے مختلف پہلو ں کو بیان کیا۔ مقامی صدر صاحب مارو نے جماعت کی طرف سے ویلکم تقریر کی جس کے بعد مقررین نے آپﷺ کے حلم ، تحمل اور وسعت حوصلہ، آپﷺ عدل اور توازن کے شاہکار، آنحضرتﷺ کا مقام حضرت مسیح مو عود علیہ الصلوۃ کی تحریرات کی روشنی میں جیسے موضوعات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

جلسہ کے آخر میں مکرم امیر صاحب نے اپنے اختتامی خطاب میں سیرت کے مختلف پہلو ں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسوہِ رسولﷺ پر عمل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔ نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔

جلسہ کی کل حاضری 142 رہی۔ جس میں چھ مہمان شامل ہیں۔ نمازِ جمعہ و عصر کی ادائیگی کے بعد حاضرین میں کھانا پیش کی گیا۔

آخر پر تمام قارئین کی خدمت میں درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرماتے ہوئےہمیں آنحضرتﷺ کے اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو نے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: نعیم احمد اقبال ۔ مبلغ سلسلہ ویسٹرن ناندی فجی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی