انار ہماری زندگی میں بہت فائدہ مند پھل ہے۔ 100گرام انار میں صرف83کیلوریز ہوتی ہیں،جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر الرٹ اور ایکٹیو رہنے کے لئےتوانائی ملتی ہے۔اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو انار کا جوس ضرور پئیں، کیونکہ اس میں زیادہ تعداد میں فائبر موجود ہوتے ہیں، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی اور آپ کاہاضمہ بھی تیز ہو گا۔ اس سے بھی زیادہ بہتر بات یہ کہ اناروں میں سیچوریٹڈ چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لئے ایک بہترین غذا کا کام دیتے ہیں۔امراضِ چشم کے لئے میٹھےانار کا رَس نکال کر سبز رنگ کی بوتل میں 40 دن دھوپ میں رکھنے کے بعد اس پانی کو سلائی یا ڈراپر کے ذریعےآنکھ میں لگا نا مفید ہے ۔یہ پانی جتنا پُرانا ہو گا اتنا ہی اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔اس کے علاوہ پُرانی سے پُرانی پیچش اور مروڑ کے لئے انار کے چھلکے کا رس بہترین دوا ہے۔
روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءموٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی گھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انار کا استعمال گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔
اگر آپ روزانہ 8 اونس انار کا جوس پئیں تو آپ کی جلد دانوں سے پاک ،جوان اور چمک دار نظر آئے گی۔پیونک ایسڈ کی وجہ سے انار کا جوس آپ کی جلد کو سردیوں میں خشکی اور کُھردرے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے،جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔اسی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ لوگ انار سے حاصل کردہ تیل کو جلد اور بالوں پر استعمال کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک گلاس جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے ۔اس میں نشاستہ دار اجزاء کم ہوتے ہیں تاہم اس میں وٹامن اے اور بی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔