• 26 اپریل, 2024

سکول کے طلباء کی مسجد الجامع شکاگو آمد

خدا کے فضل سے شکاگو کے شہر اور مسجد صادق کے ارد گرد تعارف جماعت اور تبلیغ کے لئے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سب سے پہلے حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہٗ نے جماعت کی 1920ء میں ابتداءکی اور لوگوں نے احمدیت کو قبول کیا اور اس کو اب سوسال کا عرصہ گزرچکا ہے۔ اس کے علاوہ شکاگو کے مضافات میں Glenellyn شہر میں جماعت کی ایک بڑی مسجد اور مشن ہاؤس ہے۔ اس مسجد کے ارد گرد بھی کالج میں متعدد بار مجھے لیکچر دینے کی دعوت دی گئی اور سوال و جواب ہوتے رہتے ہیں مورخہ 19 نومبرکا شکاگو ویسٹ ہائی اسکول کے 87 طالب علم اور تین اساتذہ مسجد میں وزٹ کے لئے آئے۔

اس کو اسلام کا بنیادی تعارف، عقائد، مسجد کی اہمیت اور اس کے ساتھ اور آخر پر سوال و جواب ہوئے جس میں جہادکے متعلق بنایا گیا۔ والدین اور اولاد کے حقوق و فرائض بھی زیر بحث آئے۔

خاکسار نے والدین کی عزت استاد اور بڑوں کی عزت کے متعلق تفصیل سے بیان کیا۔ امریکہ میں رہتےہوئے ہمیں سب کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فرمان ہے کہ مادر پدر آزادکبھی خیر وبرکت کا منہ نہ دیکھیں گے۔ اور اسی طرح استادوں کی عزت بھی بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے مستقبل کے علماء تو ہمارے والدین اور استاد ہیں۔

اس کے بعد اساتذہ اور طلباء کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی جس کو سب نے قدر اور شکریہ کے جذبات سے قبول کیا اور دوبارہ آنے کا وعدہ کر کے رخصت ہو گئے۔

(محمد ظفر اللہ ہنجرا۔ شکاگو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جنوری 2020