حضرت محمود بن لبیدؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
میں تمہارے بارے میں سب سے زیادہ ’’شرک اصغر‘‘ سے ڈرتا ہوں۔ صحابہ کرامؓ نے دریافت کیا یا رسول اﷲ ﷺ !شرک اصغر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ریا کاری‘‘
(مسند احمد بن حنبل الرسالہ روایت نمبر 23630)
ایک اور روایت میں ہے کہ رسول ﷲﷺنے اپنی اُمت کے بارے میں شرک کا خوف ظاہر فرمایا۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:
وہ لوگ چاند سورج کی پتھر اور بتوں کی پرستش نہیں کرینگے لیکن ریا کاری کریں گے یعنی لوگوں کو دکھانے کیلئے نیک کام کرینگے۔
(ماخوذ ابن ماجہ،کتاب الزھد باب الریا والسمعہ)