• 24 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 25 تا 31جنوری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے  اور ہر آن اپنی امان میں رکھے۔

دوران ہفتہ Neuhof جرمنی سے تشریف لائے خدام گروپ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ یہ ملاقات قریباً 40 منٹ سے زائد چلی اور ملاقات میں شاملین نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔ سوالات سے قبل تمام شاملین نے اپنا اپنا تعارف بھی کروایا۔ ملاقات کا اختتام گروپ فوٹو سے ہوا اور بعد ازاں تمام شاملین کو اپنے آقا سے مصافحہ کرنے کا موقع بھی ملا۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسلام آباد میں واقع ایوان مسرور میں گلشن وقف نو کلاس میں بھی شرکت فرمائی۔ برطانیہ بھر سے 12 سے 15 سال کی  واقفات نو بچیوں  نے اس کلاس میں شمولیت اختیار کی اور اپنے آقا سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔

  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لا کر مکرم شفقت نواز  (ریڈنگ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی  اورپسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔
  • نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور نے دوران ہفتہ  05 مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نے صحابہ کا ذکر جاری رکھا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نےپانچ روز  دفتری ملاقاتیں فرمائیں جنکی تعداد 20رہی ۔دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات موصول کیں۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نے  چھ روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جنکی تعداد 127 رہی۔ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ زیل ممالک سے تھا۔
  1. آسٹریلیا
  2. چائنا
  3. یوکے
  4. امریکہ
  5. ہالینڈ
  6. کینیڈا
  7. پاکستان
  8. سویڈن
  9. تھائی لینڈ
  10. جرمنی

 (سعید الد ین احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ