ایک شخص نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا ۔یا رسول اللہ ﷺ !اللہ کی راہ میں خرچ کئے ہوئے کس مال کا ثواب زیادہ ملے گا ؟ آپ ؐ نے فرمایا:ایسی حالت میں خرچ کرے کہ جب توتندرست ہو اور مال خرچ کرنے سے تنگی آنے کا اندیشہ ہو بلکہ خواہش ہو کہ مزید مال ملےتاکہ میں بھی مالدار ہوجاؤں ۔اور اتنی دیر مت کر کہ جان بلب ہو تو اس وقت کہے کہ فلاں کو اتنادینا اور فلاں کو اتنا دینا ،حالانکہ اب تو وہ مال کسی اور کا ہو چکا۔
(صحیح بخاری)