• 27 فروری, 2021

جو مخالف ہیں مسیحِ قادیانی کے ضرور

جو مخالف ہیں مسیحِ قادیانی کے ضرور
دُور رحمت سے رہیں گے دو جہاں میں بیشتر
خاک پا ہوں گے مسیح قادیانی کے جو لوگ
حصہ لیں گے فضلِ خلاقِ جہاں میں بیشتر
حق ادھر ہے جس طرف یہ مہدی معہود ہے
حق نے برکت ڈالی ہے اس کی زباں میں بیشتر
جانشیں اس کا جو ہے بیشک ہے راہ راست پر
متبع اس کا ہے آفت سے اماں میں بیشتر
سایۂ رحمت اس پر خوش سیر محمود ہے
حامی دین حق کے لطفِ بیکراں میں بیشتر
ہے خدا اس کا معلّم وہ خدا کا دوست ہے
ہے نصیبہ اس کا فیضِ آسماں میں بیشتر
اس کے دل میں ہے تڑپ اسلام کی تائید کی
قربِ حق میں سب سے ہے وہ ہمرہاں میں بیشتر
چاہیے ہر مومن اس کے ہاتھ پر بیعت کرے
ورنہ ہو گا وہ گروہِ گمرہاں میں بیشتر
جو بُرا اُس کو کہے گا وہ بُرا ہو جائے گا
آگ لگ جائے گی اس کی بد زباں میں بیشتر
کیوں نہ ہم پیرو ہوں اُس کے جان اور دل سے اویسؔ
مرتبہ میں ہے جو سب سے اس زماں میں بیشتر

(حضرت صوفی تصوّر حسین صاحب اویسؓ۔ الفضل 2مئی 1914ء صفحہ2)

(اس نظم کے شاعر بریلوی مہاجر قادیان۔ غضب کے پُر گو شاعر تھے۔ آپ کی طویل نظموں پر بھی سلسلہ احمدیہ سے فدائیت کا رنگ غالب تھا اور مذہب کی گہری چھاپ تھی۔ وفات 12؍اپریل 1927ء بعمر 70سال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2021