• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

’’اے میرے قادر خدا!میری عاجزانہ دعائیں سن لےاور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راست باز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسولِ کریم محمد مصطفیٰﷺ کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔ آمین

اے میرے قادر خدا !مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت تجھ کوہے ۔اے قادر خدا ایسا ہی کر۔ آمین ثم آمین۔‘‘

(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد22صفحہ603)

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے درد بھری دعا ہے۔

ایک اور جگہ آپؑ اپنے مخالفین کے حق میں دعا کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’میں اس بیمار کی طرح جو اپنے عزیز بیمار کے غم میں مبتلا ہوتا ہے اس ناشناس قوم کے لئے سخت اندوہ گیں ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے قادر و ذوالجلال خدا ہمارے ہادی اور رہنما! ان لوگوں کی آنکھیں کھول اور آپ ان کو بصیرت بخش اور آپ ان کے دلوں کو سچائی اور راستی کا الہام بخش۔‘‘

(مکتوباتِ احمدیہ جلد ششم صفحہ:98)

(از:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2021