• 27 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

مصیبت میں اچھے بدلہ کی دُعا

حضرت اُمّ سلمہؓ سے روایت ہے کہ ابو سلمہؓ کی وفات کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ (یعنی ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں) پڑھ کر یہ دُعا کرنی چاہیئے:

اَللّٰھُمَّ اُجُرْنِی فِیْ مُصِیبَتِی وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا

(مسلم کتاب الجنائز)

ترجمہ: اے اللہ! مجھے میری اِس مصیبت کا اجر دے اور اِس کا اچھا بدلہ مجھے عطا کر۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ125-126)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

بيعت وہ ہے جس ميں کامل اطاعت کي جائے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2023