• 20 مئی, 2024

ریجنل میٹنگ بانفوورہ ریجن برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ برکینا فاسو دن دگنی رات چگنی ترقیات کی منازل طے کر رہی ہے۔ برکینا فاسو کے احمدی افرادکا نظام جماعت سے تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جارہا ہے۔۔ چنانچہ جماعتی نظام کو تمام جماعتوں میں پختگی سے قائم کرنے کے لیے ہر سال مختلف ریجنز میں کثرت سے تربیتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں سال میں کئی دفعہ ریجنل میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس میں مختلف جماعتوں سے نمائندگان شامل ہوتے ہیں اور میٹنگ میں ہونے والی کاروائی کو توجہ سے سن کر واپس اپنی جماعتوں تک یہ پیغام پہنچاتے ہیں۔

چنانچہ اسی سلسلہ میں 16 جنوری بروز اتوار 2022 کو سال کی پہلی ریجنل میٹنگ بانفورہ شہر میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینا فاسو نے کی، جو کہ نفس نفیس واگہ ڈوگو دارالحکومت سے 450 کلومیٹر کا سفر طے کر کے تشریف لائے۔ مکرم امیر صاحب کی آمد پر ریجنل مشنری اعجاز احمد صاحب، ریجنل صدر، ریجنل قائد اور دیگر ممبران نے والہانہ استقبال کیا۔ میٹنگ کا آغاز دعا سے کیا گیا۔ بعدا زاں مکرم امیر صاحب نے نمائندگان کو جماعتی نظام کی اطاعت اور چندہ کی طرف توجہ دلائی نیز کثرت سے تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ جماعت احمدیہ کا پیغام کثرت سے ریجن میں پھیل جائے۔ اس کے علاوہ اس سال برکینا فاسو کا جلسہ سالانہ جو کہ مارچ کے مہینہ میں منعقد ہونا ہے، اس کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کثرت سے افراد جماعت اس جلسہ میں شامل ہوں تاکہ ان کو نظام جماعت سمجھنے میں آسانی ہواور ایک مضبوط تعلق جماعت سے قائم ہوجائے۔ آخر میں صدران اور نمائندگان نے مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ اس میٹنگ میں 25 جماعتوں سے 75 افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں اور شاملین کے لیے کھانے کا اانتظام کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ برکینا فاسو کے افراد جماعت حضرت مسیح موعودؑ کی روحانی جماعت میں شامل ہونے والے ہوں۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ نمائندہ الفضل برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ