• 25 اپریل, 2024

پکوان

لجنہ کالم

عورت کا نام آتے ہی جس طرف ہمارا ذہن فوراً جاتا ہے وہ ایک گھر کی شکل اُبھرتی ہے۔ جس میں گھر کی آرائش و زیبائش ہو یا رشتوں میں ہم آہنگی اور محبت و پیار یا پھر روایتی اور نئے نئے کھانوں کی بات ہو۔سب میں ہماری بہنیں بہت محنت اور کوشش کرتی ہیں۔تو چلو آج ہم کسی ایسے ہی کھانے کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

چیز نیوکی

اجزاء

آلو 2عدد، انڈہ 1 عدد، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر 1چٹکی، میدہ تین چوتھائی، کوکنگ آئل حسب ضرورت، چیڈر چیز ایک پیالی، مشروم تین چار عدد، اُبلے مٹر2/1کپ، ٹماٹر پیسٹ 2/1 کپ، یخنی 1 کپ، پارسلے آدھا کپ، مکھن آدھا کپ۔

آلوؤں کو اُبال کر چھیلیں اور ان کو کش کر لیں اور میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈال کر رکھ لیں۔ نیم گرم آلوؤں میں دو چمچ میدا اور انڈا ڈال کر تیزی سے ملائیں پھر اس میں نمک، کالی مرچ اور باقی میدہ ڈال کر گوندھ لیں۔پھر اس آلوؤں میدہ والے آٹے سے پیڑے بنا لیں۔ ان پیڑوں کو کانٹے سے دبادبا کر آئل سے گریس کی ہوئی ٹرے میں رکھتے جائیں۔ پھر نمک ملے اُبلے پانی میں یہ نیوکی کے پیڑے ڈال کر اُبال لیں۔جب سب نیوئی پانی میں اُوپر آجائے تو اِن کو پانی سے نکال لیں۔

sauce بنانے کے لئے:

مکھن میں چوپ کئے ہوئے مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ پھر اس میں 2 چمچ میدہ ڈال کر بھون لیں۔ پھر تھوڑی تھوڑی یخنی ڈالیں پھر ٹماٹر کا پیسٹ ڈال دیں اور تھوڑا گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔نمک، کالی مرچ، کش کیا ہوا چیز اور مٹر ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔

پہلے سے تیارنیوکی کو پلیٹ میں ڈالیں اُوپر سے تیار کی ہوئی ساس ڈالیں اور پارسلے چھڑک کر فرنچ بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔

مزہ آئے تو خاکسار کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ جزاک اللہ

(سلمہ شمس)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اپریل 2020