۔۔۔۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ
(تذکرہ صفحہ639)
ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے،ہم خطا پر تھے۔
۔۔۔۔ رَبِّ اجْعَلْ غَالِبا عَلٰی غَیْرِیْ
(تذکرہ صفحہ722)
ترجمہ:اے میرے رب مجھے غیر پر غالب کردے۔
۔۔۔ دستِ تو۔ دعائے تو۔ ترحم ز خدا
(تذکرہ صفحہ569)
ترجمہ: تیرے ہاتھ اٹھانے اور تیری دعاؤں کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت کی بارش ہوتی ہے۔
یہ حضرت مسیحِ موعود ؑ کی بخشش و رحمت اور مدد و نصرت کی دعائیں ہیں۔
ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت کو مسلسل دعاؤں کی طرف توجہ دلا رہے ہیں ۔آپ فرماتے ہیں:
پاکستان کے احمدیوں کے لئے دعا کی طرف تو آج بھی میں توجہ دلاتا ہوں۔دعا کرتے رہیں اللہ تعالیٰ ان کے حالات بہتر کرے، پاکستان میں رہنے والے احمدیوں کو بھی دعاؤں کی توفیق دے ۔اپنی اصلاح کی بھی توفیق دے، اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے کی بھی توفیق دے۔ اور اللہ تعالیٰ جلد یہ اندھیرے دن جو ہیں روشنیوں میں بدل دے۔ اور ہم وہاں کے احمدیوں کو بھی آزادی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے دیکھیں۔
(خطبہ جمعہ 05 فروری 2021)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)