• 3 مئی, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 03 جون 2020ء

سویڈن میں  انتظامات مزید بہتر ہوسکتے تھے/ہندوستان میں  کورونا سے تعداد میں اضافہ/آسٹریا میں بارڈرز کھول دئے گئے/روسی صدر نے برطانوی آفر مسترد کردی/جرمنی نے یورپی یونین کے لئے سفر کی اجازت دے دی/امریکی سفارتخانہ نے عرب امارات کی آفر مسترد کردی/شارجہ کی ہوائی کمپنی نے کارکنان برطرف کردئے/روس میں کورونا میں اضافہ/کرغرستان میں اندرون ملک پروازیں بحال/میانمار میں پادری کی سزا  بحال/ورجینیا میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی / فرانس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بھی ہوٹلوں کے کھلنے میں تردد/زمبابوے میں تمباکو کی تجارت  کو نقصان/جنوبی افریقی عدالت نے حکومت تدابیر غیر آئینی قرار دے دیں/یوگینڈا میں طلباء کیلئے سہولت/تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :64لاکھ6ہزار                 اموات: 3 لاکھ81ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,879,316
یورپ 2,159791
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 536,148
جنوب مشرقی ایشیا 272,512
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 184,305
افریقہ 111,486

تفصیل ممالک بلحاظ براعظم

بّراعظم کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
امریکہ متأثرین اموات متأثرین اموات
امریکہ 1798330 105008 14692 7
برازیل 526447 29937 11598 623
پیرو 170039 4634 5563 128
یورپ متأثرین اموات متأثرین اموات
برطانیہ 276336 39045 1570 556
سپین 240010 29858 209 813
اٹلی 233197 33475 178 60
مشرقی بحیرہ روم متأثرین اموات متأثرین اموات
ترکی 164769 4563 827 23
مصر 27536 1052 1152 47
اسرائیل 17342 290 57 0
ایشیا متأثرین اموات متأثرین اموات
ہندوستان 190535 5394 8392 230
ایران 157562 7942 3117 64
پاکستان 80463 1688 4065 67
جزیرہ جات متأثرین اموات متأثرین اموات
انڈونیشیا 27549 1663 609 22
جاپان 16986 900 56 6
ملائیشیا 7877 115 20 0
افریقہ متأثرین اموات متأثرین اموات
جنوبی افریقہ 35812 755 1455 50
نائجیریا 10819 314 241 15
الجیریا 9626 667 113 6

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد27لاکھ48ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ64ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد برازیل  2 لاکھ24ہزارجبکہ روس  میں1 لاکھ 96ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1 لاکھ 14 ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • سویڈش ماہر صحت کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے  ہمارے پاس مزید بہتر اقدامات کا وقت تھا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ کیا جاسکا۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں   گزشتہ دنوں متأثرین کورونا کی تعداد میں 9 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ جس  کے بعد یہ ایشیا میں اس وقت سب سے زیادہ متأثرہ ملک   ہے۔(الجزیرہ)
  • آسٹریا نے تمام یورپ کیلئے اپنے بارڈر  ماسوائے اٹلی کھول دئے ہیں۔البتہ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جارہی ہیں۔(الجزیرہ)
  • روسی صدر پوٹن نے   کورونا کی بابت ہونے والے آن لائن سمٹ میں شمولیت کی برطانوی دعوت مسترد کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمنی نے ملک گیر لگائی گئی ہر قسم کی سفری پابندیاں 15 جون سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد  یورپی یونین اور یوکے سے فضائی آپریشن بھی بحال ہوسکے گا(الجزیرہ)
  • متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی سفارتخانے کے عملے کے مفت ٹیسٹ   کرنے کی  مقامی حکومت  کی طرف سے ملنے آفر امریکہ  نے مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق    یہ فیصلہ ٹیسٹ کرنے والی ٹیم میں بعض چینی   عملہ کے ہونے پر کیا گیا۔(الجزیرہ)
  • شارجہ سے منسلک  AIR ARABIAنے بھی دیگر اداروں کی طرح اپنے  کئی کارکنان برطرف کردئے ۔(الجزیرہ)
  • موجودہ وبا سے جہاں یورپ کے دیگر شہر بھی متأثر ہوئے ہیں، جرمنی  میں بھی مزدور طبقہ پر اس کے شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔  ایک سروے کے مطابق  اپریل اور مئی میں تقریبا 1 لاکھ 70 ہزار افراد بے روزگار ہوئے ہیں جن کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔(الجزیرہ)
  • روس میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ، یہ تعداد اب  4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس کے بعد عالمی سطح پر متأثرین کے لحاظ سے یہ تیسرے نمبر پر ہے۔(الجزیرہ)
  • کرغرستان نے  اندرون ملک پروازوں کے کھولنے کا اعلان کردیاہے۔اسی طرح ملک گیر چین کے تعاون سے جاری  بعض کاموں کیلئے اسٹاف لانے کی خاطر  چین سے چارٹڈ طیاروں کی آمد کی بھی اجازت مل گئی ہے۔(الجزیرہ)
  • میانمار میں کینیڈین پادری کی سزا سے بریت کی اپیل مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  ملک میں کورونا کے باعث  لگائی جانے والی پابندیوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پادری نے چرچ سروسز جاری رکھیں  نتجةً خود سمیت درجنون افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔  جرم کی سنگینی کی وجہ سے ان کو 3 سال تک کی قید سنائی جاسکتی ہے۔(الجزیرہ)
  • فرانس میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  ہوٹل کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود مالکان ہوٹل کھولنے میں متردد دکھائی دے رہے ہیں، جس کی وجہ کورونا سے خوف بھی ہے۔(آر ایف آئی)
  • امریکی ریاست ورجینیا میں کورونا   سے  لگائی پابندیوں    میں اب مزید نرمی برتی جا رہی ہے۔جس کے بعد  کئی تجارتوں کو کھلنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • سینیگال نے  ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ابھی تک  سکول کھولنے  کا فیصلہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ بعض اساتذہ میں اس وبا کا انکشاف ہونا بھی ہے۔(الجزیرہ)-
  • زمبابوے  کی تمباکو کی فصلوں سے جہاں خطیر بیرونی زر مبادلہ حاصل ہوتا تھا ، موجودہ وبا کی وجہ سے اب یہ شعبہ بھی شدید مانند پڑ چکا ہے۔کسانوں کے مطابق پہلے اس فصل کی مدد سے تیل اور دیگر اجناس کی قلت کو پورا کرلیا جاتا تھا اب اس بارے میں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقی عدالت  نے حکومتی احتیاطی تدابیر اور فیصلوں کو غیر آئینی قرار دیدیا جس کے بعد  پارلیمنٹ میں اب اس بابت مزید غوروخوض جاری ہے۔(بی بی سی)
  • نائجیریا میں   ملک گیر  مساجد اور چرچوں  کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ مشروط  کھول دیا گیا ہے (آر ایف آئی)
  • یوگینڈا میں تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے اس بابت بتایا ہے کہ ہمارے پاس اس قدر ٹیسٹنگ کٹس دستیاب نہیں کہ سب کا ٹیسٹ کیا جاسکے۔ (آر ایف آئی)
  • ·        طلباء کی علمی استعدادوں اور کمی کو پورا کرنے کیلئے یوگینڈا میں  ہر گاؤں میں 2 ٹیلی ویژن   سیٹ رکھنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک گیر اس کی تعداد  1 لاکھ 40 ہزار ہوچکی ہے۔(آر ایف آئی)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2020