• 23 اپریل, 2024

آج کی دعا

أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلّٰهِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا، رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَمِنْ سُوْءِ الْكِبَرِ، أَوِ الْكُفْرِ، رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ

(ابوداؤدكِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ حدیث: 5071)

ترجمہ : ہم نے شام کی اور شام کے وقت (بھی) تمام بادشاہی اللہ کے لیے ہی ہے ۔ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ملک اسی کا ہے تعریف اسی کی ہے اور وہ ہرچیز پر کا مل قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب میں تجھ سے اس خیر کا سوال کرتاہوں۔جو اس رات میں ہے۔ اور اس خیر کا بھی جو اس کے بعد ہے۔اور اس شر سے پناہ چاہتا ہوں۔ جو اس رات میں ہے اور اس شر سے بھی جو اس کے بعد ہے۔اے میرے رب! میں سستی (یا بڑھاپے کی خرابی) یا کفر کی بُرائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اے میرے رب! میں دوزخ اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

یہ سید ومولیٰ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی شام کے وقت پڑھنے کی دعا ہے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2021