• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ بِنِعْمَتِهٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ

(ابن ماجہ،کتاب الادب باب فضل الحامدین)

ترجمہ: سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس کے فضل سے اچھے کام پورے ہوتے ہیں۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی کاموں کے تکمیل پانے اور بامراد ہونے کی بہت پیاری دعا ہے۔

سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ شکر گزار پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبتِ الٰہی، شکرِ نعمت، ذکرِالٰہی ،حمدِ باری تعالیٰ کے حسین رنگ اس جامع دعا میں نظر آتے ہیں کہ جب بھی آپ ﷺ کی دعا قبولیت کا درجہ پاتی اور آپ ﷺ کے نیک کاموں کی تکمیل ہوتی تو آپﷺ مندرجہ بالا دعا فرماتے تھے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جولائی 2021