• 25 اپریل, 2024

عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا

عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا
احمدؐ کو خاک میں نہ سلاتے تو خوب تھا
زندہ خدا سے دل کو لگاتے تو خوب تھا
مردہ بتوں سے جان چھڑاتے تو خوب تھا
قصے کہانیاں نہ سناتے تو خوب تھا
زندہ نشان کوئی دکھاتے تو خوب تھا
اپنے تئیں جو آپ ہی مسلم کہا تو کیا
مسلم بنا کے خود کو دکھاتے تو خوب تھا
تبلیغ دین میں جو لگا دیتے زندگی
بے فائدہ نہ وقت گنواتے تو خوب تھا
دنیا کی کھیل کود میں ناصر پڑے ہو کیوں
یاد خدا میں دل کو لگاتے تو خوب تھا

(کلام حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ علیہ)

(حیات ناصر صفحہ59تا60)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021