• 29 اپریل, 2024

بوقتِ سجدہ شہادت کا پی لیا وہ جام

بوقتِ سجدہ شہادت کا پی لیا وہ جام
بھلا سکے گی نہ امت بھی کربلا کی شام

یہی ہے ظلم کی برچھی کا آخرش انجام
یزید ظالم و جابر تھا، پا سکا نہ دوام

شہید ہوکے یوں دائم رہے گا نامِ حسین
کہ اب بھی ابن علی کو پہنچ رہے ہیں سلام

جھکا نہ سر وہ کبھی کفر کے مقابل پر
وہ جن کو پیاس کی شدت بنا سکی نہ غلام

بلا کی پیاس تھی، بارش مگر تھی تیروں کی
تھا صبر ایسا کہ حیراں ہوئی یہ دنیا تمام

جبیں تھی سجدہ میں، نیزے کی نوک گردن پر
یوں کوچ کرکے ملا خلد میں بھی اعلیٰ مقام

پڑھیں درود یوں کثرت سے ان پہ بھیجیں سلام
ہے پیارے آقا کا اس ماہ میں یہی پیغام

سو کیوں بیاں نہ کرے منقبت حسین کی مؔن!
تھے آپ دین کے شیدا محافظِ اسلام

(منصورہ فضل منؔ۔ قادیان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ