• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ھَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا

(سورۃالکہف: آیت11)

ترجمہ:
’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا کر،اور ہمارے معاملہ میں ہمیں ہدایت دے‘‘۔

یہ قرآنِ مجید کی حصولِ کامیابی اور ہدایت کی افضل دعا ہے۔

سورۃ کہف میں خدا تعالیٰ اصحاب کہف کے بارے میں فرماتا ہے کہ وہ چند نوجوان تھے جو ظالموں کے ظلم سے تنگ آکر غاروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے اور وہ یہ دعا کیا کرتے تھے تا خدا انہیں ظالموں کے ظلموں سے نجات بخشے۔ بالآخر خدا نے 300 سال کے بعد انہیں مکمل طور پر ظالموں سے نجات بخشی۔

پیارے رسولِ کریم ﷺ جمعہ کے روز سورۃ کہف کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایاہے کہ
’’جو شخص اس سورۃ کی پہلی اور آخری دس آیات کی تلاوت کیا کرے گا وہ دجّال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا‘‘۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہُ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کو بالخصوص واقفین نو بچوں کو اس سورۃ اور بالخصوص ان آیات کے پڑھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 ستمبر 2020