• 3 مئی, 2025

پیارے حضور کے امریکہ کے دورہ پر نذارانہٴ عقیدت

پیارے حضور کے امریکہ کے دورہ پر
نذارانہٴ عقیدت

اس چاند سے پیارے چہرے پر بس ایک نظر بس ایک نظر
کردیتی ہے دل کو زیروزبر بس ایک نظر بس ایک نظر

کرتی ہے سکینت دل کو عطا ملتا ہے جس سے عجیب مزا
رکھتی ہے بے حد پاک اثربس ایک نظر بس ایک نظر

پیدا ہو محبت مولا سے وہ شخص کچھ ایسا جادو کرے
ہے نو ر ِ سماوی کا مظہر بس ایک نظر بس ایک نظر

مردوں کو زندہ کرتی ہے ایمان کو تازہ کرتی ہے
اس رشک قمر کی ایک نظر بس ایک نظر بس ایک نظر

بیمار کو مل جاتی ہے دوا مایوس کو ہوجاتی ہے شفا
ہے مسیح زماں کا لختِ جگر بس ایک نظر بس ایک نظر

کرتے ہیں دعائیں روزو شب اور فیض اٹھاتے ہیں ہم سب
برکات خلافت کا پیکر بس ایک نظر بس ایک نظر

(امة الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ