• 26 اپریل, 2024

سو سال قبل کا الفضل

4؍دسمبر 1922ء دوشنبہ (سوموار)
مطابق 14؍ربیع الثانی 1341 ہجری

صفحہ اول پر 1922ء کے جلسہ کے انعقاد کا اعلان شائع ہوا ہے۔اعلان میں ذکر ہے کہ امسال جلسہ سالانہ 25 تا 27؍دسمبر منعقد ہوگا۔

صفحہ نمبر2 پر حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ ناظر تالیف واشاعت کی جانب سے جلسہ کا پروگرام شائع ہوا ہے۔

صفحہ نمبر2 پرہی ہفتہ وار رپورٹس بابت لنگرخانہ حضرت مسیحِ موعودؑ اور دفتر محاسب شائع ہوئی ہیں۔

صفحہ نمبر3 اور 4 پر اداریہ شائع ہوا ہے جودرج ذیل تین مختلف موضوعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

1۔بانی آریہ سماج کی پر اسرار زندگی 2۔حضرت مسیح ِ موعودؑ کی زندگی اور نومبائعین 3۔مسلمانانِ ہند اور اشاعتِ اسلام

صفحہ نمبر5 تا 7 پر حضرت مصلح موعود کا خطبہ جمعہ فرمودہ 17؍نومبر 1922ء شائع ہوا ہے۔

صفحہ نمبر7 اور 8 پر امرتسر میں آریوں سے مباحثہ کےتیسرے دن کی رُوداد شائع ہوئی ہے۔ مذکورہ مباحثہ کا پس منظراور اس کے پہلے اور دوسرے روز کی رُوداد کامختصر ذکر مؤرخہ23؍ اور 30؍نومبر کے اخبار الفضل آن لائن میں شائع ہوئی ہے۔ یہ رُوداد مولانا غلام احمد صاحب بدوملہوی کی تحریر کردہ ہے۔

مذکورہ بالا اخبار کے مفصل مطالعہ کےلیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں۔

https://www.alislam.org/alfazl/rabwah/A19221204.pdf

(م م محمود)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی