• 25 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ٛ۲۷﴾

(سورۃ النمل:27)

ترجمہ: اللہ وہ ہے کہ کوئی معبود نہیں مگر وہی عرشِ عظیم کا ربّ۔

یہ مصیبت اور پریشانی کے وقت کی دعا ہے۔

پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 22مئی 2020 میں مندرجہ ذیل دعا (جو کہ پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مصیبت اور پریشانی کے وقت کی دعا ہے) پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے۔

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ العَظِيْمُ الحَلِيْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لَاإِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الْكَرِيْمِ۔

(صحیح بخاری كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ الكَرْبِ حدیث 6346)

ترجمہ : ’’اللہ صاحب عظمت اور بردبار کے سوا کوئی معبود نہیں ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا بھیرب ہے اور عرش کر یم کا بھی۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ پریشانی میں یہ دعا کیاکرتے تھے ۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2021