• 7 مئی, 2024

خلیفۂ وقت کی باتوں پر کان دھریں

نسلوں کی بقاء کی ضمانت

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایده الله تعالىٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔
’’اگر خلیفہ وقت کی باتوں پر کان نہیں دھریں گے تو آہستہ آہستہ نہ صرف اپنے آپ کو خدا تعالی کے فضلوں سے دور کر رہے ہوں گے بلکہ اپنی نسلوں کو بھی دین سے دور کرتے چلے جائیں گے۔‘‘

(خطبات مسرور جلد 8 ص 191)

كلام الامام، امام الكلام

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔
’’بہرحال خلیفہ کے مقابل پر کوئی شخص بھی چاہے وہ کتنا ہی عالم ہو کم حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ جماعت کی رہنمائی اور بہتری کے لئے اللہ تعالیٰ خلیفہ سے ایسے الفاظ نکلوادیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق ہوں۔ پس ہر ایک احمدی کو کوشش کرنی چاہیے…. کہ لغویات اور فضولیات میں نہ پڑیں اور استحکام خلافت کے لئے دعائیں کریں تا کہ خلافت کی برکات آپ میں ہمیشہ قائم رہیں۔

(خطبات مسرور جلدنمبر3 ص320)

سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔
’’عمومی طور پر ہر بات جو اس زمانے میں اپنے اپنے وقت میں خلفاء وقت کہتے رہے ہیں ۔ جو خلیفہ وقت آپ کے سامنے پیش کرتا ہے، جو تربیتی امور آپ کے سامنے رکھے جاتے ہیں ۔ ان سب کی اطاعت کرنا اور خلیفہ وقت کی ہر بات کو ماننایہ اصل میں اطاعت ہے اور یہ نہیں ہے کہ تحقیق کی جائے کہ اصل حکم کیا تھا؟ یا کیا نہیں تھا؟ اس کے پیچھے کیا روح تھی ؟ جو سمجھ آیا اس کے مطابق فوری طور پر اطاعت کی جائے تبھی اس نیکی کا ثواب ملے گا۔

(خطبات مسرور جلد4 ص288)


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 04 ۔مئی2020 ء