• 19 اپریل, 2024

پاکستان مقابلہ نظم خوانی بمقام دارالذکر لاہور (قسط دوم)

پاکستان مقابلہ نظم خوانی بمقام دارالذکرلاہور
قسط دوم

گزشتہ مضمون بعنوان ’’کُل پاکستان مقابلہ تقریردارالذکر لاہور‘‘ میں ان مقابلوں کا پس منظر بیان کیا چا چکا ہے، جو تین جون 1994ء کو دارالذکر میں منعقد ہوا تھا۔ یہ مقابلہ نظم خوانی بھی اسی فیصلہ کا تسلسل تھا جو 1994ء میں ایوان محمود میں قائدین اضلاع کی ایک میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ الحمد للہ یہ دوسرا کُل پاکستان علمی مقابلہ تھا جس کا مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کو اہتمام کرنے کی توفیق ملی تھی ۔ اس سال ضلع لاہور کے قائد مکرم چوہدری منور علی صاحب تھے۔ حسب روایت مجلس عاملہ ضلع لاہور کے اجلاس میں اس کی تاریخ اور دیگر معاملات پر مشاورت کے بعد مرکز سے تحریری منظوری حاصل کی گئی جس کے مطابق یہ مقابلہ نظم مؤرخہ 10ستمبر 1995ء کو دارالذکر میں منعقد ہونا قرار پایا جبکہ اسی سال 11ستمبر کو ضلع کے اجتماع میں پوزیشنیں لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے جانا طے پایا۔مجلس عاملہ ضلع لاہور کی طرف سے خاکسار منور علی شاہد (معتمد ضلع) کو اس مقابلہ کا نگران مقرر کیا گیا جبکہ مکرم عبد السمیع خان صاحب مہتم تعلیم اس کے نگران اعلیٰ تھے۔ ضلع لاہور کی طرف سے ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے اس مقابلہ کے انتظامات احسن طریق سے سر انجام دینے کی توفیق پائی ۔ اس کمیٹی کے اراکین درج ذیل تھے:

1 ۔ مکرم اظہر محمود ناصر صاحب (ناظم تعلیم) ناظم رجسٹریشن۔
2۔ مکرم ندیم احمد گورائیہ صاحب (نائب معتمد)معاون ناظم رجسٹریشن۔
3۔ مکرم عامر محمود صاحب (نائب معتمد) ناظم رہائش۔
4۔ مکرم ناصر محمود خان صاحب (قائد مجلس دارالذکر) ناظم طعام۔
5۔ مکرم خالد محمود خان صاحب معاون ناظم طعام۔
6 ۔ مکرم کریم احمد خان صاحب نگران بلاک ناظم انعامات
7 ۔ مکرم بشارت احمد خان صاحب ناظم خدمت خلق۔
8 ۔ مکرم مقبول احمد ڈوگر صاحب ناظم مال۔

مرکزی ہدایات اور راہنمائی لینے کی غرض سے نگران مقابلہ نظم خوانی (خاکسار منور علی شاہد) نے گیارہ اور بارہ اگست 1994ء کو ربوہ میں محترم عبدالسمیع خان صاحب مہتم تعلیم و نگران اعلیٰ مقابلہ سے میٹنگ کی اور سند کے ڈیزائن سمیت دیگر معاملات ڈسکس کئے گئے۔ بعد ازاں ان کے ہمراہ مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان سے دفتر میں ملاقات کی اور جملہ فیصلوں کی منظوری لی گئی جس میں اضلاع سے رابطے، اشعار کا انتخاب، ہر ضلع سے شاملین کی تعداد، انعامات کی تفصیل اور منصفین کے پینل کا انتخاب شامل تھا۔

گزشتہ مقابلہ کی طرح اس سال بھی قائدین اضلاع و قائدین علاقہ جات کو چار بار وقفوں کے ساتھ خطوط مع پروگرام ارسال کئے گئے تھے ۔

مقابلہ نظم کے بابرکت کامیاب انعقاد کے لئے حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمتِ اقدس میں دعائیہ فیکس ارسال کی گئی ۔ پھر وہ دن بھی آ پہنچا جب مقابلہ ہونا تھا ۔ الحمد للہ تمام ممبران کمیٹی نے بہترین صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انتظامات کو بروقت احسن طریق سے پورا کیا ۔ دارالذکر میں تمام بیرون اور مرکزی مہمانوں کے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا تھا اور حسب سابق اس کی تحریری منظوری امیر صاحب لاہور سے حاصل کر لی گئی تھی۔ویڈیو ریکارڈنگ جماعت کے شعبہ سمعی و بصری کے ذمہ تھی ۔ مکرم چوہدری منور علی صاحب قائد ضلع نے ہر موقع پر راہنمائی کی اور تمام مہمانوں کی ضروریات کا بھرپورخیال رکھاگیا۔

اس مقابلہ کے لئے نظم کا ’’بہار آئی ہے دل وقف یار کر دیکھو‘‘ سے چند اشعار منتخب کئے گئے تھے اور پہلا شعر دہرانے کی اجازت تھی۔

اس مقابلے کے منصفین میں مکرم حنیف احمد محمود صاحب مربی سلسلہ ، مکرم منیر احمد جاوید صاحب اور مکرم فخرالحق شمس صاحب مربی سلسلہ شامل تھے۔

مؤرخہ10 ستمبر کورات پونے آٹھ بجےنظم کا مقابلہ شروع ہوا جو رات دس بجے تک جاری رہا ۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق نتائج درج ذیل رہے تھے:

اول: مکرم شہزاد احمد صاحب آف شیخوپورہ
دوم :مکرم مظفر احمد صاحب چوہان آف میر پور ضلع
سوم: مکرم خالد احمد چغتائی صاحب آف لاہور
سوم :مکرم سعید احمد صاحب آف سیالکوٹ

حوصلہ افزائی کا انعام درج ذیل احباب کودیاگیا:

مکرم عبد الخالق محسن فاروقی صاحب آف لاہور
مکرم سلطان محمد صاحب آف ربوہ
مکرم رشید احمد تنویر صاحب آف ربوہ

اسی طرح خصوصی انعامات مکرم ندیم احمد زاہد صاحب، مکرم تنویر احمد صاحب ، مکرم مبارک احمد صاحب اور مکرم مسعود احمد خالد صاحب کو دئیے گئے۔

اس کُل پاکستان مقابلہ نظم خوانی میں 18 اضلاع کی37 مجالس کے 40 خدام نے شرکت کی تھی الحمد للہ۔ جن اضلاع کو اس مقابلہ میں شرکت کی توفیق ملی تھی ان میں اسلام آباد، ربوہ، نارووال ، حیدرآباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، میر پور آزاد کشمیر، میر پورخاص، منڈی بہاؤالدین، ڈیڑہ غازی خان، لیہ، لاہور، حافظ آباد، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل تھے۔

رات کھانے کے بعد سب خدام کو شب بخیر کہا گیا ۔ اگلے دن مؤرخہ 11ستمبر کو نماز تہجد، نماز فجر اور درس قرآن کے بعد خدام کو ناشتہ پیش کیا گیا اور خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعے مقام اجتماع رکھ شیخ کوٹ لے جایا گیا۔ مقام رکھ شیخ کوٹ پر مجلس خدام الاحمدیہ ضلع و علاقہ لاہور کا ایک ساتھ اجتماع منعقد ہوا تھا۔ لاہور کی طرف محترم مقبول احمد صاحب ڈوگر (نائب قائد ضلع لاہور) نگران اعلیٰ اجتماع تھے۔ اس وقت مکرم ڈاکٹر عبد الوحید صاحب قائد علاقہ تھے۔ اس اجتماع میں مکرم حمید نصراللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور، مکرم سلطان محمود انور صاحب ناظر اصلاح و ارشاد، مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان، مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب مہتمم اطفال الاحمدیہ پاکستان اور مکرم عبد السمیع خان صاحب مہتمم تعلیم شامل ہوئے تھے ۔ اجتماع کے اختتامی سیشن میں مکرم صدر محترم نے مقابلہ نظم خوانی میں پوزیشنیں لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔دعا کے بعد یہ اجتماع و مقابلہ نظم کی تقریب اختتام کو پہنچی ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے خدام کو سندِ امتیاز جبکہ تمام شاملین کوسندِ شرکت سے نوازا گیا۔

(منور علی شاہد۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2021