• 26 اپریل, 2024

عالم صغیر اور عالم کبیر کی تسخیر

عالم صغیر سے مراد انسان اور عالم کبیر سے مراد کائنات ہے

فرمایا: لخلق السموات والارض اکبر من خلق الناس ولکن اکثر الناس لا یعلمون (المؤمن :58)

آسمانوں اور زمین (یعنی کائنات) کی پیدائش انسانوں کی پیدائش سے بڑا کام ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انسان کو عالم صغیر اور کائنات کو عالم کبیر قرار دیا ہے آپ فرماتے ہیں
’’قرآن سے انسان کا عالم صغیر ہونا ثابت ہےاور آیت لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے اور تقویم عالم کی متفرق خوبیوں اور حسنوں کا ایک ایک حصہ انسان کو دے کر بوجہ جامعیت جمیع شمایل و شیون عالم اس کا احسن ٹہرایا گیا ہے ……

جو عالم صغیر میں مراتب تکوین موجود ہیں وہی مراتب تکوین عالم کبیر میں بھی ملحوظ ہوں اور ہم صریح اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ یہ عالم صغیر جو انسان کے اسم سے موسوم ہے اپنی پیدائش میں چھ طریق رکھتا ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہ عالم عالم کبیر کے کوائف مخفیہ کی شناخت کے لئے ایک آئینہ کا حکم رکھتا ہے‘‘

(تفسیر مسیح موعود جلد5 صفحہ3)

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بار بار تسخیر عالم کا ذکر فرمایا ہے

وسخرلکم ما فی السموات وما فی الارض جمیعا منہ (الجاثیہ : 14)

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب کا سب اس نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے

ابتداء دنیا سے ہی جتنی ریسرچ علم طب اورعلم ہیئت میں ہو رہی ہے شاید ہی کوئی اور ایسا شعبہ ہو گا جس میں اتنی کثرت سے تحقیقات کی گئی ہوں۔

علم طب تسخیر عالم صغیر کے لئے ہے اور علم ہیئت تسخیر عالم کبیر کے لئے ہے

چنانچہ اسلام کے گولڈن پیریڈ میں طب اور ہیئت میں بہت صحیح اور بنیادی ریسرچ ہوئی اور اسی کو بنیاد بنا کر آج یورپ اور امریکہ بہت آگے نکل گیا ہے

مثال کے طور پر بو علی سینا کی طب کی کتب سینکڑوں سالو ں تک ویسٹ میں پڑھائی جاتی رہیں اور علم ہیئت پر مسلم سائنسدانوں کی ہی ریسرچ کو ہی ویسٹ آگے لے کےچلا ہے

سپین کے ایک مسلم سائنسدان عباس بن فرناس نے 875ء میں aviation میں قرطبہ کے نزدیک ایک پہاڑ سے glider flight کے ذریعے پرواز کا آغاز کیا تھا اور اس شعبہ میں ترقی کرتےکرتے 1969ء میں انسان چاند پر جا اترا تفصیل کے لئے دیکھیں

کتاب Days that shook the world by Hugo Davenport

(انجینئر محمود مجیب اصغر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2021