• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 04 اگست 2020ء

فلپائن میں27 ملین افراد پر لاک ڈاؤن نافذ العمل/آسٹریلیوی ریاست وکٹوریا میں فوج کے ذریعہ حفاظتی اقدامات/انڈونیشیا میں کورونا مریض  1 لاکھ سے تجاوز/پولینڈ کی کانوں میں کورونا کا پھیلاؤ/تائیوان نے کورونا علاج میں ممد دوا کی اجازت دے دی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ83لاکھ15ہزار                     اموات: 6لاکھ94ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 9741727
یورپ 3391779
جنوب مشرقی ایشیا 2242656
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1574551
افریقہ 815996
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 332754

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4629459 154226 47183 469
2 برازیل 2733677 94104 25800 541
3 ہندوستان 1855754 38938 52050 803
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 9لاکھ 45ہزار

اموات: 19ہزار 9سو

ریکور ہونے والے: 6لاکھ 03ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 511485 8366
2 مصر 94640 4888 157 23
3 نائجیریا 43841 888

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 93لاکھ05ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ20لاکھ98ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں15لاکھ13ہزار  جبکہ ہندوستان میں12لاکھ30ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک01لاکھ 81ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں3ہزار5سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • فلپائن نے کورونا کے خدشہ کے پیش نظر  27 ملین سے زائد افراد  پر آئندہ چند ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے۔لوگوں کو بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے منع کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ سب احکامات ملک میں 1 لاکھ سے زائد متأثرین کی تعداد ہونے کے پیش نظر  دئے گئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا کی دوسری بڑی ریاست وکٹوریا میں  کورونا کے پھیلاؤ کے باعث حکومت نے 500 فوجی اہلکاروں کے ذریعہ عوام کو  روکنے کی پالیسی مرتب کی ہے ۔ جس کے مطابق  حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث ا فراد کو سخت سزا اور 14 ہزار ڈالرز جرمانہ تک کی سزا دئے جانے کا امکان ہے۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں مزید 1922 کیسز منظر عام پر آنے کے بعد  ملک میں حفاظتی اقدامات میں  سختی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک 1 لاکھ 15 ہزار افراد کورونا سے متأثر ہوچکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • پولینڈ میں حال ہی میں کورونا کیسز کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ ان متأثرین کی بڑی تعداد کا تعلق  کانوں میں کام کرنے والے کارکنان سے ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 680 نئے کیسز جبکہ 6 افراد لقمہ ٔ اجل بن چکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • تائیوان نے ملک میں کورونا علاج میں ممد دوا  dexamethasone کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اجازت مارکیٹ میں سےremdesivir نامی دوا کے مفقود ہونے پر دی گئی ہے جو کہ امریکہ نے انتہائی کثرت میں  گلوبل مارکیٹ سے خرید لی ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

وہ جس کی بات کی رکھتا ہے لاج رب کریم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2020