• 18 مئی, 2024

پاکیزہ مجلس کی فضیلت

آنحضورﷺ نے فرمایا ہے کہ ایسی مجلس جس میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا ذکر ہو رہا ہو اُس مجلس میں بیٹھنے والوں پر فرشتے بھی سلامتی اور دعاؤں کے تحفے بھیجتے ہیں۔

(ماخوذ از صحیح مسلم۔ کتاب الذکر والدعاء … باب فضل مجالس الذکر)

آنحضورﷺ نے فرمایا کہ: جب کوئی قوم مسجد میں کتاب اللہ کی تلاوت اور باہم درس وتدریس کے لئے بیٹھی ہو تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔ رحمت باری ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے ان کو اپنے جلو میں لے لیتے ہیں۔

(سنن الترمذی۔کتاب القراءت باب ما جاء ان القرآن انزل علی سبعۃ أحرف حدیث:2945)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021