• 26 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ کے تعلق سے پہلی بار

1891ء۔ پہلی بار جماعت احمدیہ کا جلسہ منعقد ہوا۔

1891ء۔ پہلی بار جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اعلان فرمایا۔

1892ء۔ پہلی بار حضرت الحاج مولانا نور الدین (خلیفۃ المسیح الاوّلؓ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں تقریر فرمائی۔

1892ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ کے دوسرے دن جماعت احمدیہ کی باقاعدہ مجلسِ شوریٰ ہوئی۔

1899ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ کی باقاعدہ رپورٹ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شائع کی۔

1905ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ کے موقع ’’انجمن کار پرداز مصالح بہشتی مقبرہ‘‘ کا قیام ہوا۔

1906ء۔ پہلی بار حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد (خلیفۃ المسیح الثانیؓ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ کے موقع پر تقریر کی۔

1914ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ مستورات میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تقریر فرمائی۔

1914ء۔ پہلی بار مستورات کا علیحدہ جلسہ منعقد ہوا۔

1922ء۔ پہلی بار خواتین کا جلسہ سالانہ خواتین کے زیر انتظام ہوا۔

1926ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ کے لئے پوسٹر چھپوائے گئے۔

1926ء۔ پہلی بار بٹالہ سے قادیان تک کا سفر موٹروں کے ذریعہ طے ہوا۔

1926ء۔ پہلی بار لجنہ کی دستکاریوں کی نمائش لگائی گئی۔

1927ء۔ پہلی بار خلیفہ ٔ وقت کی حفاظت کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

1928ء پہلی بار جلسہ سالانہ کے مہمان ریل گاڑی میں قادیان تشریف لائے۔

1933ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ رمضان المبارک میں ہوا۔

1934ء۔ پہلی بار احمدی تجار کی اشیاء کی نمائش لگی۔

1934ء۔ پہلی بار لجنہ میں جلسہ گاہ کے انتظام کو شعبہ وار تقسیم کیا گیا۔

1936ء۔ پہلی بار لاؤڈ سپیکر استعمال ہوا۔

1938ء۔ پہلی بار سیر روحانی کے سلسلے کی تقریر ہوئی۔

1939ء۔ لوائے احمدیت پہلی دفعہ 28؍دسمبر 1939ء کو لہرایا گیا۔

1939ء۔ پہلی بار حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد (خلیفۃ المسیح الثالثؒ) نے جلسہ سالانہ میں تقریر کی۔

1945ء۔ پہلی بار لجنہ کی مجلسِ شوریٰ ہوئی۔

1947ء۔ پہلی بار قادیان کے جلسہ سالانہ میں امام وقت شریک نہ تھے۔

1948ء۔ پہلی بار پاکستانی شرکائے جلسہ کا قافلہ قادیان گیا۔

1949ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ ربوہ میں منعقد ہوا۔

1949ء پہلی بار جلسہ سالانہ کے لئے پاکستان میں اسپیشل ٹرین چلائی گئی۔

1949ء پہلی بار خواتین کے لئے الگ لنگر خانہ بنا۔

1952ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ پر تعلق باللہ کے موضوع پر اور دسمبر 1953 ءمیں ’’سیرِ روحانی‘‘ کی مشہور اور مقبول عام ’’نوبت خانے والی‘‘ تقریر ریکارڈ کی گئی۔

1958ء۔ پہلی بار حضرت مریم صدیقہ صاحبہ ؒ حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ نے بحیث صدر لجنہ تقریر فرمائی۔

1960ء۔ پہلی بار حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد (خلیفۃ المسیح الرابعؒ) نے جلسہ سالانہ میں تقریر فر مائی۔

1965ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے خلافت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جلسہ سالانہ سے خطابات فرمائے فضلِ عمر فاؤنڈیشن فنڈ کا اعلان فرمایا۔اسی ہزار احباب نے شرکت کی۔ حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کا الہام پورا ہوا گیمبیا سے سر ایف ایم سنگھاٹے نے برکت کے لئے حضرت اقدس ؑ کا کوئی تبرک مانگا۔

1965ء۔ پہلی بار خواتین کو لنگر خانہ کے لئے روٹیاں پکانے کا موقع ملا۔

1965ء۔ پہلی بار ریڈیو ٹی وی کے نمائندوں نے جلسہ کا پروگرام ریکارڈ کیا۔ ریڈیو نے حضور کا افتتاحی خطاب نشر کیا۔

1973ء۔ پہلی بار غیر ملکی مہمان انفرادی طور پر کے بجائے وفود کی شکل میں جلسہ پر آئے۔

1973ء۔ پہلی بار غیر ملکی نمائندگان نے جلسہ سالانہ کے اسٹیج سے خطاب کیا۔

1975ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ انگلستان کے گیارھویں جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب فرمایا۔ انگلستان کی تاریخ میں جلسہ سالانہ میں خلیفہ ِ وقت کی شمولیت کا پہلا موقع تھا۔

1975ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ پر علم کی ترقی کے لئے پوری قوم اور جماعت کے ذہین طلبا کے لئے وظیفوں کا اعلان فرمایا

1976ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ امریکہ اور کینیڈا تشریف لائے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کسی بھی خلیفہ کا ان جماعتوںاورممالک کا پہلا دورہ تھا۔

1976ء۔ پہلی بار جلسہ میں احمدی طلباء کو اعلیٰ معیار پر میڈل دیئے گئے۔

1980ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ پر آنے والے غیر ملکی وفود اور مہمانوں کے لئے مختلف زبانوں میں تراجم کا انتظام کیا گیا۔

1981ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت احمدیہ کو ان بر گزیدہ لوگوں کے نشان کے طور پر جو پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے ’’ستارہ احمدیت‘‘ عطا فرمایا۔ اس ستارے کے 14 کونے ہیں۔ ہر کونے پر اللّٰہ اکبر اور درمیان میں لَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ لکھا ہوا ہے۔

1982ء۔ پہلی بار صرف بیرونی ممالک کے نمائندگان پر مشتمل مجلسِ شوریٰ ہوئی۔

1984ء۔ پہلی بار حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جلسہ منعقد نہ ہو سکا۔

1989ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے امریکہ کے اکتالیسویں جلسہ سالانہ میں شرکت فر مائی۔ یہ جلسہ یونیورسٹی آف میری لینڈ بالٹی مور میں ہوا تھا۔

1991 ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے قادیان کا تاریخی سفر کیا اور 100 ویں جلسہ سالانہ سے خطابات فر مائے۔

1991ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ انگلستان پر خلیفۂ وقت کے خطابات 11 ممالک میں براہِ راست سنے گئے۔ ان کا سات زبانوں میں تر جمہ بھی کیا گیا۔

1992ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ انگلستان براہِ راست ٹیلی ویثرن پر دکھایا گیا۔

1992ء۔ پہلی بار 26تا 28 دسمبر لندن میں قادیان کے لئے جلسہ ہوا۔

1993ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ لندن کے دوسرے دن 84 ملکوں اور 115 قوموں کے دو لاکھ چار ہزار تین سو آٹھ افراد عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعہ حضور رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے اور تمام جماعت احمدیہ نے تجدید بیعت کی۔ یہ تاریخ عالم کا پہلا بے نظیر واقعہ ہے۔

1997ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ امریکہ کے بعض پروگراموں کو ’’رواں برقی بہاؤ‘‘ (live streaming) کے ذریعے مقامی طور پر دکھایا گیا۔

2000 میں پہلی بار یوکے میں گائے کے منہ کُھر کی بیماری کی وجہ سے جلسہ نہ ہوسکا جرمنی کے جلسہ سالانہ کو عالمی جلسہ کی حیثیت دی گئی۔ تمام دنیا سے وفود جرمنی آئے۔ عالمی بیعت کا انعقاد بھی جرمنی سے ہوا۔

2003ء۔ پہلی بارحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسلام آباد ٹلفورڈ سے 37) (سینتیسویں جلسہ سالانہ میں خطابات فرمائے۔

2003ء پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جرمنی تشریف لائے۔ خطابات فرمائے اور چند مساجد کا افتتاح بھی فرمایا۔

2003ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے جلسہ سالانہ فرانس میں شرکت فرمائی اور خطابات فرمائے۔

2003ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ قادیان کے اختتامی اجلاس سے محمود ہال لندن سے خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔

2004ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ یو کے کے اختتامی خطاب میں 2008ء تک لازمی چندہ جات ادا کرنے والوں کی 50 فیصد تعداد کو نظام وصیت میں شامل ہونے کی تحریک فرمائی۔

2004ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے مئی میں جلسہ سالانہ ہالینڈ کا افتتاح فرمایا۔

2004ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ کینیڈا تشریف لائے۔ اور خطابات فرمائے یہ جلسہ انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد ہوا۔

2004ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے سوئٹزر لینڈ کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی اور خطابات سے نوازا۔

2005ء۔ پہلی بار یو کے کا انتالیسواں جلسہ سالانہ رشمور ایرینا یو کے میں منعقد ہو ا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے خطابات فرمائے۔

2005ء۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے مئی مارکیٹ منہائم میں منعقدہ جلسہ سالانہ جرمنی میں شرکت فرمائی اور خطابات سے نوازا۔

2005ء۔ پہلی بار سویڈن میں سیکنڈے نیوین ممالک کا مشترکہ جلسہ ہوا جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے شرکت فرمائی اور خطابات سے نوازا۔

2005ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ قادیان تشریف لے گئے اور 114جلسہ سالانہ میں خطابات فر مائے۔

2005 ء پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے تقریباً 10 ملکوں کے جلسوں میں شمولیت کی توفیق ملی جن میں پہلا جلسہ سپین کا تھا آخری قادیان کا۔

2005 حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے ماریشس کے چوالیسویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی اور خطابات فرمائے۔

2006ء۔ پہلی بارجلسہ سالانہ حدیقۃ المہدی (آلٹن ہمشائر) یو کے میں منعقد ہوا۔ جو 208 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے۔

2006ء۔ پہلی بار بر اعظم آسٹریلیا کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔

2006ء۔ پہلی بار جرمنی سے جلسہ سالانہ قادیان کے لئے براہ راست خطاب فرمایا۔

2007ء۔ پہلی بار مئی میں جماعت احمدیہ البانیہ کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔

2007ء۔ پہلی بار قادیان کے ایک سَو سولہویں جلسہ سالانہ سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ کے لندن سے خطاب کے دوران قادیان اور یوکے کے مناظر ایک ساتھ دیکھے جاسکتے تھے۔ دونوں جلسوں کے سٹیج کے عقبی بینر ایک جیسے تھے

2008ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے گھانا کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی یہ جلسہ اس لحاظ سے تاریخی تھا کہ باغ احمد گھانا میں تھا اور حاضری ایک لاکھ سے زائد تھی۔

2008ء۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ نائیجیریا کے اٹھاون ویں جلسہ سالانہ میں رونق افروز ہوئے اور خطابات فرمائے۔

2008ء۔ پہلی بار خلافت احمدیہ کی نئی صدی کے آغاز میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے امریکہ کے جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔اور خطابات فرمائے۔

2008ء۔ پہلی بار خلافت احمدیہ کی نئی صدی کے آغاز میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ کینیڈا میں شرکت فرمائی۔ اسی دورے میں کیلگری کی پندرہ ملین ڈالر سے تیار ہونے والی وسیع و عریض مسجد کا افتتاح فرمایا

2008ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے اکتوبر میں بیت النور ننز پٹ ہالینڈ کے اٹھائیسواں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔

2008ء پہلی بار جلسہ یوکے کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ اسے خود ہی مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ جلسے میں حاضری چالیس ہزار تھی جس میں 85 ممالک کی نمائندگی تھی۔

2008ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے ملکی حالات کی وجہ سے جلسہ سالانہ قادیان کے لئے سفر کرنے سے منع فرمادیا۔

2010ء۔ پہلی بار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ مسجد بشارت پیدرو آباد سپین میں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔ سپین میں دوسری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا۔

2015ء۔ پہلی بار قادیان،آسٹریلیا اور ویسٹ کوسٹ امریکہ کا جلسہ ایک ہی دن شروع ہوا۔

2017ء۔ پہلی بار ایم ٹی اے انٹر نیشنل کے تین چینلز کے ذریعے اردو عربی،انگریزی، فرانسیسی اور افریقہ کی بعض لوکل زبانوں کے علاوہ کئی زبانوں میں تراجم کے ساتھ تمام دنیا میں جلسہ سالانہ کے اجلاسات ودیگر پروگراموں کی تشہیر ہوئی۔

2016ء۔ پہلی بار کینیڈا اور امریکہ کے خدام نے یو کے کے خدام سے مل کر جلسے پر ڈیوٹیاں دیں اس طرح یہ ا یک بین الاقوامی وقار عمل بن گیا۔

2016ء۔ پہلی بار میڈیا کوریج سے اسلام کا پیغام سَو ملین سے زیادہ افراد تک پہنچا۔

2016ء۔ پہلی بار جلسہ سالانہ یوکے کی نشریات ’ایم ٹی اے انٹرنیشنل افریقہ‘ کے ذریعہ سے دکھائی گئیں۔ مشرقی اور مغربی افریقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں احباب نے مبارکباد کے پیغام بھیجے۔

2018ء۔ پہلی بار کے جلسے میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہُ اللہ تعالیٰ نے مختلف نمائشوں کا اعلان فرمایا۔ ریویو آف ریلیجنز کے تحت ٹیورن شراؤڈ پر نمائش، القلم پراجیکٹ، شعبہ آرکائیو کے تحت نمائش، شعبہ تبلیغ یُوکے نے قرآن کریم پر بھی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ ان کے علاوہ دو ویب سائٹس True Islam اور Rational Religion کا آغاز ہوا۔

2019ء۔ پہلی بار میڈیا کوریج کے ذریعے ایک سو تہتر ملین سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔ ایم۔ ٹی۔ اے افریقہ کے ذریعہ انیس (19) چینلز پر کوریج ہوئی۔

2020ء۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسرورہال میں چند حاضرین کے سامنے خطاب فرمایا اور ایک سال میں جماعت کی ترقیات کا ذکر فرمایا۔

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021