رسول اللہﷺ کی بابت ادب
ایک شخص کا خط (حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی خدمت میں) پیش ہوا کہ میں ایک عورت سے نکاح کرنا چاہتا تھا مگر خواب میں حضرت رسول کریمﷺ نے مجھے منع کیا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟
فرمایا کہ ’’ممکن ہے کہ اس کی تعبیر خواہ کچھ اور ہو لیکن طریق ادب یہی ہے کہ آ نحضرتﷺ نے خواب میں جو کچھ فرمایا ہے۔ اسی پر عمل کیا جاوے۔‘‘
(اخبار بدر نمبر7 جلد6 موٴرخہ 14؍فروری 1907ء صفحہ8)
(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)