• 22 ستمبر, 2025

اللہ تعالیٰ کی پسند۔ نا پسند

وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُطَّہِّرِیۡنَ۔ (التوبہ: 108)

Allah loves those who purify themselves

اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے

اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَوَکِّلِیۡنَ۔ (آل عمران: 160)

Allah loves those who put their trust in Him

یقیناً اللہ توکل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے

اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَّقِیۡنَ۔ (التوبہ: 4)

Surely, Allah loves those who are righteous

یقیناًاللہ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔

اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ۔ (الممتحنہ: 9)

Allah loves those who are equitable

یقیناً اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ۔ (آل عمران: 135)

and Allah loves those who do good

اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیۡنَ۔ (آل عمران: 147)

And Allah loves the steadfast

اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ۔ (النحل: 24)

Surely, He loves not the proud

یقیناً وہ استکبار کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُوۡرٍ۔ (الحج: 39)

Surely, Allah loves not anyone who is perfidious or ungrateful

یقیناً اللہ کسی خیانت کرنے والے ناشکرے کو پسند نہیں کرتا۔

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡفَرِحِیۡنَ۔ (القصص: 77)

Surely Allah loves not those who exult

یقیناً اللہ اِترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ۔ (القصص: 78)

Allah loves not those who make mischief

یقیناً اللہ فسادیوں کو پسند نہیں کرتا

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡخَآئِنِیۡنَ۔ (الانفال: 59)

Allah loves not the treacherous

اللہ خیانت کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ۔ (آل عمران: 141)

Allah loves not the unjust

اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ۔ (المآئدہ: 88)

Surely, Allah loves not the transgressors.

یقیناً اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ مُخۡتَالًا فَخُوۡرًا۔ (النسآء: 37)

Surely, Allah loves not the proud and the boastful

یقیناً اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور) شیخی بگھارنے والا ہو۔

اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ خَوَّانًا اَثِیۡمًا۔ (النسآء: 108)

Allah loves not one who is perfidious and a great sinner

یقیناً اللہ سخت خیانت کرنے والے گناہگار کو پسند نہیں کرتا۔

وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ کَفَّارٍ اَثِیۡمٍ۔ (البقرہ: 277)

Allah loves not anyone who is a confirmed disbeliever and an arch-sinner

اور اللہ ہر سخت ناشکرے (اور) بہت گنہگار کو پسند نہیں

اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ۔ (الانعام: 142)

Allah loves not those who exceed the bounds

یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

لَا یُحِبُّ اللّٰہُ الۡجَہۡرَ بِالسُّوۡٓءِ مِنَ الۡقَوۡلِ اِلَّا مَنۡ ظُلِمَ۔ (النسآء: 149)

Allah likes not the uttering of unseemly speech in public, except on the part of one who is being wronged

اللہ سرِ عام بُری بات کہنے کو پسند نہیں کرتا مگر وہ مستثنیٰ ہے جس پر ظلم کیا گیا ہو

وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ۔ (البقرہ: 206)

Allah loves not disorder

اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا

اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡکٰفِرِیۡنَ۔ (الروم: 46)

He loves not the disbelievers

یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

یا اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل و احسان سے ان میں شامل رکھنا جن سے تو محبت کرتا ہے ۔اور ہر اس چیز سے بچا لینا جو تجھے پسند نہیں۔ آمین ثمّ آمین۔

(امۃالباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

کرونا وائرس سے حفاظت اور سادگی اپنانے کی ضرورت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 ستمبر 2021